Mufti Mubeen Ur Rahman
Mufti Mubeen Ur Rahman
February 17, 2025 at 02:58 AM
’’وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَیْتُ مِنْ شَھْرِ رَمَضَانَ‘‘ یہ سحری کی دعا تو ہرگز نہیں ہے، بلکہ یہ روزے کی نیت ہے، اور یہ الفاظ نہ تو سنت ہیں، نہ ثابت ہیں، نہ مخصوص ہیں اور نہ ہی لازم ہیں، بلکہ زیادہ سے زیادہ جائز ہیں، اس لیے ان الفاظ کے ساتھ بھی سحری کی نیت کرنا درست ہے اور کسی اور زبان میں بھی نیت کرنا درست ہے، بلکہ زبان سے نیت ضروری بھی نہیں، اصل نیت تو دل کی ہوتی ہے! ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
❤️ 👍 😢 😮 🙏 70

Comments