MERA PAKISTAN NEWS
MERA PAKISTAN NEWS
February 28, 2025 at 07:28 AM
* *امریکا کا چین پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان، چین کی سخت مخالفت۔* امریکا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر 4 مارچ سے اضافی 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ منگل سے وہ میکسیکو اور کینیڈا سے آنے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیکس عائد کریں گے، ساتھ ہی چین سے آنے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیکس بھی لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان ممالک سے امریکہ میں نقصان دہ ادویات کی آمد جاری ہے۔امریکی صدر نے چین پر اضافی 10 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 4 مارچ سے نافذ العمل ہو گا۔ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے چین پر اضافی محصولات شامل کرنے اور کینیڈا اور میکسیکو کے لیے منگل کی آخری تاریخ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ فینٹینائل کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف کے اعلان پر چینی وزیر برائے کامرس نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک میں ٹیرف کی جنگ، یہ ٹیرف آخر ہے کیا؟ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی برآمدات پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ٹیرف کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔چینی وزارت تجارت نے کہا امید ہے امریکا ایسی غلطی کرنے سے گریز کرے گا اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا راستہ تلاش کرے گا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ بھی کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر 25 فیصد اور چینی اشیا کی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا مگر بعد ازاں انہوں نے کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر لگایا گیا ٹیرف واپس لے لیا تھا۔

Comments