(پیغام اسلام)
(پیغام اسلام)
February 15, 2025 at 05:14 AM
علمائے کرام وطن کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں! تحریکِ آزادی میں سینکڑوں علمائے کرام کو سولی دی گئی، توپوں سے باندھ کر اڑایا گیا اور طرح طرح کی اذیتیں دے کر انہیں شہـ.ـید کیا گیا جبکہ غیر علماء قیادت میں کسی شہـ.ـید کا نام نہیں ملتا، جو اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں علمائے کرام؛ اعلائے کلمة اللّٰه کی خاطر وطن کی آزادی کو اپنے دین کا حصہ سمجھ کر بہر صورت اس کے لئے جدوجہد کرتے رہتے ہیں جبکہ غیر علماء؛ سیاست کو ذریعۂ معاش کے طور پر یا پھر جاہ و جلال کے حصول کے لئے اختیار کرتے ہیں، چنانچہ اگر حالات خوشگوار ہوں تو کرسی کی طرف لپک جاتے ہیں وگرنہ آرام کے لئے اپنے بالاخانوں کی راہ لے لیتے ہیں۔ ✍🏻 مفتی ابو القاسم روحانی. (ملا ابن الحسن قاسمی)
❤️ 1

Comments