(پیغام اسلام)
(پیغام اسلام)
February 16, 2025 at 05:15 AM
حافظ القرآن و الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی رحمۃ اللّٰہ علیہ ایک مرتبہ مسجد نبوی شریف میں، گنبد خضریٰ کے سامنے وعظ ارشاد فرما رہے تھے، دوران وعظ فرمایا ایک وظیفہ بتلاتا ہوں جو میرا آزمودہ ہے، جب بھی کسی چیز کی حاجت پیش آتی ہے تو میں یہ پڑھ لیتا ہوں، اللہ تعالیٰ اتنا عطاء فرماتے ہیں کہ پھر سمبھالا نہیں جاتا، پڑھنے کا طریقہ درج ذیل ہے صبح کی نماز کے بعد تین مرتبہ ، اور مغرب کی نماز کے بعد تین مرتبہ اول آخر درود شریف کے ساتھ ، انشاللہ چند دنوں میں تمام حاجات پوری ہوتی نظر آئیں گی بشرطیکہ صدق دل اور یقین سے پڑھا جائے، - اَللّٰهُمَّ مَالِكَ الْملْكِ تُؤتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ رَحْمٰنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَرَحِيْمَهُمَا تُعْطِيْهِمَا مَنْ تَشَآءُ وَتَمْنَعُ مِنْهُمَا مَنْ تَشَآءُ ارْحَمْنِيْ رَحْمَةً تُغْنِيْنِيْ ِبهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ. روایت میں ہے کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ پر قرض تھا تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ کیا میں تمہیں ایسی دعا نہ سکھاؤں کہ اگر تم پر اُحد پہاڑ جیسا قرض ہو تو بھی اللہ تعالیٰ تمہاری طرف سے ادائیگی کا انتظام فرمادیں؟ پھر آپ ﷺ نے انہیں درج بالا دعا پڑھنے کی تلقین فرمائی۔ (رواہ الطبراني في المعجم الصغير) 2- " تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَیِّ الَّذِيْ لَا یَمُوْتُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُن لَّهُ وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ ۖ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا. " 3- " اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ. " نوٹ حضرت درخواستی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی طرف سے وظیفہ پڑھنے کی اجازت عام ہے ، طالب دعاء مرغوب الرحمن درخواستی ۔
❤️ 2

Comments