(پیغام اسلام)
(پیغام اسلام)
February 21, 2025 at 03:00 AM
🔷 مغربی تہذیب اور عورت ۔۔۔۔ 🔷 1۔ اس مغربی تہذیب نے عورت کو اسٹیج پر گانا گانے کی اجازت دے دی۔۔۔۔۔ جبکہ ۔۔۔۔ خدا نے اسے اذان اور اقامت کہنے سے روک دیا ۔۔۔۔ تاکہ اس کی آواز کی نرمی اور عفت کو محفوظ رکھا جا سکے۔ 2۔ کافروں نے اسے اسٹیج پر اداکاری کرنے کی اجازت دے دی۔ جبکہ ۔۔۔۔ خدا نے ان پر جمعہ کی نماز یا باجماعت نماز بھی فرض نہیں کی۔۔۔۔ تاکہ عزت کو محفوظ رکھا جا سکے۔ 3۔ بے شرموں نے عورت کو اولمپکس اور مقابلوں کا چیمپئن بنایا۔ جبکہ ۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے اسے صفا اور مروہ کے درمیان دوڑنے سے روک دیا ۔۔۔۔ تاکہ عصمت و حیا کو محفوظ رکھا جا سکے۔ 4۔ وہ عورت کو کھیل دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اسٹیڈیم میں لے گئے۔ جبکہ خدا نے عورت کو دین کی حمایت کے لیے بھی (جہاد) نکلنے سے منع کیا، تاکہ اس کی نسوانیت اور عفت کو محفوظ رکھا جا سکے۔ 5۔ وہ عورت کو گھر سے نکال کر شاہراہوں میں لے گئے ۔۔۔ عورت کی خوبصورتی کو مزید ظاہر کرنے کے لئے میک اپ کو اس پر انڈیل دیا۔۔۔۔۔ جبکہ ۔۔۔۔ اللّٰہ تعالیٰ نے اسے پازیب پہننے سے منع کیا۔۔۔۔ تاکہ اس پازیب کی آواز سے ،مرد، عورت کے پوشیدہ حسن کے تصور تک نہ پہنچ سکے۔ اہل مغرب کے وحشی درندے ۔۔۔۔ عورت کی آزادی ، بالکل بھی نہیں چاہتے۔۔۔۔ بلکہ وہ عورت تک پہنچنے کی آزادی چاہتے ہیں ۔۔۔۔ 🔘 وَاللَّهُ يُرِيدُ أَن يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَ يُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَوَاتِ أَن تَمِيلُوا مَيْلًا عَظِيمًا۔* (النساء: 27) ترجمہ: اور اللہ تعالیٰ تم پر اپنی رحمت فرمانا چاہتا ہے ۔۔۔ اور جو لوگ خواہشات و شہوات کی پیروی کر رہے ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ۔۔۔ تم سیدھی راہ سے بہت دور ہو جاؤ۔ اے ہمارے رب عزوجل ہم تجھ سے تمام مسلم خواتین کے لئے پردہ اور عفت و حفاظت کی درخواست کرتے ہیں۔
❤️ 2

Comments