چراغ راہ ✨ Light of Path 📝
چراغ راہ ✨ Light of Path 📝
February 9, 2025 at 04:24 PM
سوال : قرآنی آیات پر وارد شبہات اور اشکالات کے جوابات کہاں ملیں گے ؟ جواب : مشکل القرآن کی کتب میں. س : مشکل لفظوں کے معانی کہاں ملیں گے ؟ ج : غریب القرآن کی کتب میں. س : نحوی پہلو سے آیات پر گفتگو کہاں ہے ؟ ج : اعراب القرآن کی کتب میں. س : آیات کا لغوی معنیٰ و مفہوم کہاں بیان ہوا ہے ؟ ج : معانی القرآن کی کتب میں. س : سب سے بہتر نحوی تفسیر کونسی ہے ؟ ج : ابو حیان اندلسی کی البحر المحیط. س : سب سے بہتر بلاغی تفسیر کونسی ہے ؟ ج : زمخشری کی تفسیر الکشاف. س : سب سے معتمد لغوی تفسیر کونسی ہے ؟ ج : ابن عطیہ کی تفسیر. س : مجموعی طور پر سب سے جامع تفسیر کونسی ہے ؟ ج : حافظ ابن جریر طبری کی تفسیر. س : آیات سے مستنبط احکام پر سب سے بہتر گفتگو کہاں ہے ؟ ج : تفسیر قرطبی میں. س : درایتی پہلو سے آیات کی سب سے بہتر تفہیم کہاں ملتی ہے ؟ ج : امام رازی کی تفسیر میں. س : علوم القرآن اور اصول التفسیر الگ الگ ہیں ؟ ج : علوم القرآن کا ہی ایک شعبہ اصول التفسیر ہے. دونوں کو مستقل الگ فن شمار کرنا بعد والوں کی بدعت ہے جنکا کوئی اعتبار نہیں. س : تفسیر القرآن بالقرآن کا اہتمام کس مفسر نے کیا ہے ؟ ج : امام ابن کثیر نے. س : قرآن کی زبان پر سب سے زیادہ کن علماء نے کام کیا ہے ؟ ج : علمائے نحو نے. س : سب سے عمدہ اور سب سے زیادہ حواشی کس تفسیر پر لکھے گئے ہیں ؟ ج : زمخشری کی تفسیر پر.
❤️ 1

Comments