چراغ راہ ✨ Light of Path 📝
چراغ راہ ✨ Light of Path 📝
February 19, 2025 at 03:23 PM
. *🌹 عورتیں vs کتابیں🌹* *1: امام سیبویہ* امام سیبویہ نے بصرہ میں ایک لونڈی سے نکاح کیا جو ان سے شدید محبت کرتی تھی، لیکن وہ اپنی کتاب "الکتاب" لکھنے میں اتنے مشغول تھے کہ بیوی کی طرف کم ہی توجہ دیتے۔ بیوی نے حسد میں آ کر ایک دن ان کی کتابوں کو آگ لگا دی، جس پر سیبویہ غم سے بیہوش ہو گئے۔ ہوش میں آتے ہی انہوں نے فوراً طلاق دے دی اور دوبارہ کتاب لکھنے میں مشغول ہو گئے۔ (کتاب الفصوص 8/5) *2: لیث بن مظفر* لیث بن مظفر اپنی بیوی کے بجائے امام فراہیدی کی کتاب "العین" کو حفظ کرنے میں مشغول رہتے تھے، جس پر بیوی کو حسد ہو گیا اور اس نے پوری کتاب جلا دی۔ (المزهر في علوم اللغة للسيوطي 1/62) *3: امیر محمود الدولہ الآمری* امیر محمود الدولہ الآمری کتابیں جمع کرنے کے شوقین تھے۔ ان کے انتقال کے بعد، ان کی بیوی نے غصے میں ان کی کتابیں تالاب میں پھینکنا شروع کر دیں کیونکہ وہ ہمیشہ بیوی کے بجائے کتابوں میں مشغول رہتے تھے۔ (عيون الأنباء في طبقات الأطباء 515) *4: ابراہیم عیّاشی* ابراہیم عیّاشی نے بیس سال لگا کر "حُجُرات النساء" نامی کتاب لکھی۔ ان کی بیوی کو یہ مصروفیت پسند نہ آئی، اس نے پوری کتاب جلا دی، جس کے صدمے سے وہ فالج کا شکار ہو گئے۔ *5: محمد بن شہاب* محمد بن شِہاب زہری ایک دن ان کی بیوی نے ان سے کہا: "اللہ کی قسم! یہ کتابیں میرے لیے تین سوکنوں سے زیادہ تکلیف دہ ہیں۔" (وفيات الأعيان 4/32) *6: ابو عبد اللّٰه* أبو عبد الله جوهري شادی کے بعد بھی وہ ہمیشہ کی طرح لکھنے میں مشغول رہے۔ ان کی ساس نے غصے میں دوات اٹھا کر زمین پر دے ماری اور توڑ دی، اور کہا: "یہ دوات میری بیٹی کے لیے تین سو سوکنوں سے زیادہ خطرناک ہے۔" (تاريخ بغداد 1/320) *Copied*
❤️ 1

Comments