چراغ راہ ✨ Light of Path 📝
February 20, 2025 at 11:59 PM
*ہمیں لگتا ہے ہم لوگوں کو سنادیں گے تو سکون مل جائے گاہمیں لگتا ہے کہ لوگ ہمارے لیے سب ٹھیک کردیں گے*
اور یہ ہماری سب سے بڑی غلط فہمی ہوتی ہے
کوئی کسی کے لیے کچھ نہیں کرتا
انسان کو اپنے لیے خود جینا پڑتا ہے
اپنے لیے خود لڑنا پڑتا ہے
اپنے لیے خود راستے بنانے پڑتے ہیں
اپنے گناہوں اور نافرمیوں کا بوجھ ہمیں خود اٹھانا پڑتا ہے یہ ہماری زندگی ہے اس میں ہمیں اپنے لیے سب خود کرنا پڑتا ہے
ہم محبت کی اور سہاروں کی بیساکھیاں لے کر چلنے والے لوگ ہوتے ہیں
کوئی آخر ہمارے لیے کیا کرسکتا ہے
کیا کوئی ہماری قبر میں جاکر لیٹ سکتا ؟؟
*نہیں نا* .. تو پھر ان امیدوں اور قیاسوں سے باہر آجائیں اپنے لیے خود جینا شروع کریں ..
*خود کو مضبوط کریں بار بار بتائیں* اچھا جو میں ہوں وہ ٹھیک ہوں مجھے خود پہ بھروسہ ہے
*مجھے اکیلے جینا ہےاور رب پر بھروسہ کرنا ہے ہمیں یہ آنا چاہیےیہ اہم ہے ..*