
چراغ راہ ✨ Light of Path 📝
February 27, 2025 at 06:45 AM
*پیار سے سمجھایا کریں*
*بات کیا کریں ، اپنی بات رکھا کریں* ۔
جب آپشن ہو نرمی سے ، حکمت سے ، دھیمے لہجے میں بات کرنے کی تو ترش و تیز لب و لہجہ یا اگلے کے گلے ہی پڑ جانا صرف بیزار کرے گا بلکہ سامنے والے پریشان حال کو اور اداس کرے گا ۔
🪷 *اکثر مشاہدہ رہا کہ بات اتنی قیمتی ، گہری اور کارآمد ہوتی ہے* لیکن کہنے کا انداز ، وقت اور الفاظ ساری قیمت گرا دیتے ہیں ۔ ایسی تیز ٹون رکھی جاتی ہے یا ایسے ہلکے الفاظ کہ ساری طبیعت ہی مکدر ہوجائے ۔
*اپنے جملوں کو مزین کرنا سیکھیے ۔۔۔ اچھے الفاظ اور خوبصورت و معتدل لہجے میں کی گئی بات دل تک اثر رکھتی ہے ۔* 🖤