
Parachinar Current Affairs
January 31, 2025 at 05:37 PM
ضلع کوہاٹ میں گرینڈ جرگے سے خطابضلع کرم کا مسئلہ درحقیقت نفرتوں پر مبنی ہے،جب تک نفرتوں کا خاتمہ نہیں ہوتا، پائیدار امن ممکن نہیں، ہم نے اپنی نفرتوں کے باعث اسلام، ریاستی قوانین اور بنیادی اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے، سوشل میڈیا پر بھی نفرتوں کو ہوا دی جا رہی ہے، جو ایک سنگین مسئلہ ہے،اگر ہم نے اب بھی نفرتوں کے خاتمے پر توجہ نہ دی تو امن کا قیام ناممکن رہے گا، جنگ ہمیشہ سچ اور اعتماد کو نقصان پہنچاتی ہے، ہمیں بدگمانیوں کو ختم کر کے باہمی اعتماد بحال کرنا ہوگا، تخریب کاروں کی نشاندہی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،بنکرز کی مسماری کا عمل جاری ہے، آج ایک فریق کی جانب سے اسلحے کی حوالگی کے حوالے سے لائحہ عمل پیش کیا جائے گا، 16 کروڑ روپے مالیت کی ادویات ضلع کرم بھیجی جا چکی ہیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے ضلع کرم سے اب تک 3,000 افراد کا محفوظ انخلاء مکمل ہو چکا ہے، حکومت کی رٹ چیلنج کرنے والے تمام عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی،صوبائی حکومت نے نقصانات کے ازالے کا عمل شروع کر دیا ہے،کوہاٹ معاہدہ دونوں فریقین پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔.
#pca