Parachinar Current Affairs
Parachinar Current Affairs
February 2, 2025 at 11:03 AM
#پاراچنار عظیم الشان جلسہ ، اور نئے تحریک الحسینی صدر سے خلف لیا گیا ۔۔۔۔! 3 شعبان المعظم سالہائے گزشتہ کیطرح امسال بھی سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی میلاد مسعود کی مناسبت سے 3 شعبان المعظم بمطابق 2 فروری 2025 بروز اتوار بوقت صبح بمقام آیت اللہ مدرسہ خامنہ ائ پاراچنار سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی کے زیر پرستی تحریک الحسینی پاراچنار کے اہتمام میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا ۔ محسن انسانیت مولا امام حسین علیہ السلام کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تمام موالیان اہلبیت علیہ السّلام کو اس پر نور پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین کرام نے شرکت کی جلسے کے اختتام پر سابقہ صدر تحریک الحسینی علامہ سید تجمل حسین الحسینی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ماسٹر حاجی یونس علی پیواڑ کو تحریک الحسینی کا نیا صدر منتخب کیا گیا اور سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے نو منتخب صدر تحریک حسینی ماسٹر حاجی یونس علی سے حلف لے کر ان کو مبارکباد دی ۔ پروردگار عالم سے دعاگو ہیں کہ ماسٹر حاجی یونس علی (پیواڑ) کو قوم و ملّت کی بہترین ترجمانی اور خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے الٰہی آمین
❤️ 1

Comments