
Parachinar Current Affairs
February 2, 2025 at 05:21 PM
ضلع کرم سے اچھی خبر قیام امن کےلئے فریقین کے عمائیدین اپس میں مزاکرات کے لئے بیٹھ گئے اور خوشگوار ماحول میں مزاکرات کئے
پاراچنار
ضلع کرم میں قیام امن کے لیے اسلام آباد میں فریقین کے عمائدین کا جرگہ ہوا ہے جس میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کرنے اور حقوق کی پاسداری سمیت قیام امن کے لیے مختلف امور پر بات چیت کی گئی جرگے کا دوسرا سیشن کل پشاور میں منعقد کیا جائے گا
جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین کے عمائدین کا طویل بدامنی کے دوران آپس میں پہلا جرگہ اسلام اباد میں سابق سینٹر سجاد سید میاں کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں فریقین کے عمائدین کے ساتھ گرینڈ امن جرگہ ممبران بھی شریک ہوئے اس موقع پر جرگہ سے اپنے خطاب میں فریقین کے رہنماؤں جلال حسین اور منیر بنگش ، ولی سید میاں اور ارشاد بنگش نے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کا فوری روک تھام ضروری ہے حکومت سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائیں اور قومی طور پر بھی اس قسم عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے گی جرگہ میں ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کرنے ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت کی گئی اور بعض امور پر اتفاق کیا گیا کل جرگے کا دوسرا نشست کل پشاور میں ہوگا جس میں آمد و رفت کے راستے کھولنے سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی اور قیام امن کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر غور کیا جائے گا رہنماؤں نے کہا کہ کہ بدامنی کی وجہ سے دونوں فریقین کے عوام کو مشکلات درپیش ہیں جس کا فوری حل نکالنا ضروری ہے شہریوں نے فریقین کی پہلی بار آپس میں نشست اور تفصیلی مذکرات کے عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ قیام امن کے لیے اس قسم اقدامات ضروری ہیں
#pca News
👍
❤️
5