Parachinar Current Affairs
Parachinar Current Affairs
February 5, 2025 at 02:54 PM
ٹریڈ یونین اور عوامی شکایات کے پیش نظر سیکرٹری انجمن حسینیہ، جلال حسین بنگش نے مشران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہنگو سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں کانوائے سے متعلق درپیش مشکلات، بدعنوانیوں اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری انجمن حسینیہ نے واضح کیا کہ عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور کانوائے سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ مزید برآں، ٹریڈ یونین کی عبوری کابینہ کی جانب سے موصول ہونے والی لسٹ کی باقاعدہ تصدیق کے بعد، اس لسٹ میں شامل گاڑیوں کو ہی آگے جانے کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ، کانوائے میں شامل نہ ہونے والی گاڑیوں کے لیے مناسب پارکنگ انتظامات کیے جائیں تاکہ وہ مجبوراً پشاور یا دیگر اضلاع واپس نہ جائیں۔ ڈی پی او ہنگو نے یقین دہانی کرائی کہ ہنگو میں رکی ہوئی تمام وہ گاڑیاں، جو پچھلے کانوائے سے رہ گئی تھیں، انہیں آئندہ کانوائے میں شامل کیا جائے گا۔ بعد ازاں، سیکرٹری انجمن حسینیہ نے گاڑیوں کے لیے مختص پارکنگ ایریا کا دورہ کیا اور وہاں کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

Comments