Parachinar Current Affairs
Parachinar Current Affairs
February 11, 2025 at 02:15 AM
*پاراچنار سے ایک بے بس کی فریاد 💔* "اظہارِ افسوس میں رحمت حسین بذریعہ پوسٹ تمام اہلیان کرم کو واضح کرتا چلوں کہ پاراچنار میں میری یونیفارم کی سب سے بڑی دکان ہے جسکے لیے میں نے 10 دن پہلے پنڈی سے سکول کے بچوں کے لیے بوٹس. سٹیشنری اور جملہ لوازمات کی خریداری کی تھی. سامان چونکہ زیادہ تھا جسکے لیے میںنے پنڈی سے ایک شہزور کی گاڑی بک کرالی جو چار فروری کو ھنگو پہنچ گئ. وہاں پہ پولیس نے رکوا لی اور ڈرائیور سے کہا تھا کہ کنوایی سسٹم میں اپنی گاڑی رجسٹر کروا کر جاو گے. ورنہ جانے کی اجازت نہیں. جسکے لئے میں نے پاراچنار کے بااثر افراد کے دروازے پر دستک دی لیکن کوئی بات نہ بنی. ھفتہ پہلے کنوایی سسٹم کے ایک اعلی عہدیدار سید نجات پیر سے کہا کہ پیر صاحب میری ایک چھوٹی سی گاڑی ہے اس کو کنوایی کے لست میں ڈال دینا جواب میں کہا کہ اللہ خیر کرے گا. اسی اثناء ایک کنوایی 8 فروری کو آئ لیکن اس میں گاڑی کا نام نشان تک نہ تھا. کل 9 فروری کو پھر سے گاڑی کی انٹری 62 نمبر پر کرادی. ابھی کچھ دیر پہلے گاڑی کے ڈرائیور نے فون پر بتایا کہ خان صاحب 159 گاڑیوں کے نمبر موجود ہیں لیکن ہماری گاڑی کا نمبر پھر سے نہیں. ڈپٹی سیکرٹری جناب منور حسین صاحب نے بھی آج یقین دلایی کہ آپ بے فکر رہیں آپ کی گاڑی آئے گی. حاجی امداد علی نے بتایا کہ یہ آپ کا پرسنل مسئلہ ہے میں نے جواباً کہا کہ گاڑی میں میرا ذاتی سامان بلکہ آپ کے سکول کے بچوں کا سامان ہے. یہ گاڑی کی دیہاڑی کا رقم جو روزانہ بڑھتا جارہا ہے یہ پھر میں یہ رقم کس سے وصول کرلو یا گھی چینی وغیرہ وغیرہ کا فارمولا میں بھی استعمال کرلوں. اللہ اور اہل بیت اطہار علیہم السلام مجھے حرام کی کمائی سے دور رکھیں آپ لوگ مجھے بتائیں کہاں جاوں مجھے وہ جگہ بتائیں جہاں سے کام چلے. میں نے تو دربدر کی ٹھوکریں کھائی ہے. کہیں سے کوئی پازیٹو ریسفانس نہیں ملا. ,, خیر غریبوں کا بھی خدا ہوتا ہے،،"

Comments