
Parachinar Current Affairs
February 19, 2025 at 03:26 PM
پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن پاراچنار جانے والے اشیائے خورد و نوش کے قافلے پر مسلسل چوتھی بار ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ مقامی دہشت گردوں نے نہ صرف قافلے کا سامان لوٹ لیا بلکہ ٹرکوں کو آگ لگا کر ایک اور وحشیانہ فعل کا ارتکاب کیا۔ بدقسمتی سے، یہ سب کچھ حکومت کی سرپرستی میں ہوا، جہاں دو ہیلی کاپٹر فضا سے نگرانی کر رہے تھے، جبکہ قافلے کے آگے اور پیچھے ایف سی اور پاک فوج کی موجودگی کے باوجود یہ واقعہ پیش آیا۔
اگر ایک انسانی حقوق کے تحت جانے والے امدادی قافلے کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا تو پاکستان کی مجموعی سیکیورٹی پر ایک سنگین سوالیہ نشان کھڑا ہوتا ہے۔ اگر سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں ہی دہشت گرد آزادانہ طور پر حملے کر رہے ہیں، قافلے لوٹ رہے ہیں، اور بے گناہ شہریوں کو قتل کر رہے ہیں، تو پھر یہ کیسے تصور کیا جا سکتا ہے کہ یہ قوتیں ملک کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھ سکیں گی؟
مقامی دہشت گردوں کی تعداد 500 کے قریب بتائی جا رہی ہے، لیکن افسوس کہ حکومت نے انہیں مکمل آزادی اور پشت پناہی فراہم کر رکھی ہے۔ یہ دہشت گرد پاراچنار کے مظلوم اہل تشیع پر روزانہ حملے کرتے ہیں، قافلے لوٹتے ہیں، گاڑیاں جلاتے ہیں، اور معصوم لوگوں کا قتل عام کروا دیتے ہیں۔ حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور ریاستی سرپرستی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ظالموں کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ مظلوموں کے۔
پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن اس وحشیانہ، ظالمانہ، اور ناقابلِ برداشت صورتحال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں، اور اقوامِ متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم کے خلاف فوری اقدامات کریں۔ پاراچنار کے مظلوم شہری گزشتہ چار ماہ سے محاصرے میں ہیں، اشیائے خور و نوش اور بنیادی ضروریات زندگی تک رسائی سے محروم ہیں، جبکہ حکومت اور ریاستی ادارے ظالموں کے سرپرست بنے بیٹھے ہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
1. حکومت فی الفور ان دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
2. پاراچنار کے راستے کھولے جائیں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
3. ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ان مظالم کی بین الاقوامی تحقیقات کروائی جائیں۔
4. اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں، اور عالمی برادری اس ظلم کے خلاف فوری عملی اقدامات کریں۔
پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن تمام مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر سطح پر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا۔
پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن
#unitedstates #unitednations #unitednationshumanrightscouncil #unitednationshumanrights #unitednationssecuritycouncil #humor #humanity #humanrights #humanrightsviolations #humanrightswatch #life #lifestyle