PTI NA-50 Attock-lI (PP2PP-4/PP-5))
PTI NA-50 Attock-lI (PP2PP-4/PP-5))
February 23, 2025 at 07:36 AM
حلقہ پی پی ؀۱۴۳ منڈی بہاؤ الدین پی پی 143!سے تعلق رکھنے والے میجر (ر) ظفر اقبال گوندل کے گھر کل رات اپنے حلقے کے قریبی لوگوں کا ایک غیر سیاسی عشائیہ رکھا گیا تھا۔ تاہم مہمانوں کے جانے کے بعد ان کے گھر پر نامعلوم افراد کا چھاپہ مارا گیا۔ ناصرف گھر کی خواتین سمیت دیگر اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا بلکہ ان سے سوال کیا گیا کہ اس میٹنگ کی کیا نوعیت تھی اور مقصد کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ گھر پر چھاپہ مارنے والوں نے گھر کی ایک ایک چیز تہس نہس کردی۔ حتیٰ کہ فرنیچر اور باتھ روم کے کموڈ تک توڑ ڈالے گئے۔ میجر ظفر کے برابر میں ہی ان کے بھائی کے گھر بھی اسی نوعیت کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ سیاسی انتقام کی خاطر لوگوں کو نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے۔ لیکن اس سب کاروائی کے باوجود وہ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے جزبے اور حوصلے کو شکست نہیں دے سکے۔ کارکردگی میں فیل پنجاب حکومت کا عوام کی توجہ اپنی نااہلی سے ہٹانے کے لیئے فوکس صرف عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ حالانکہ ان کے یہ روایتی ہتھکنڈے بھی فیل ہو چکے ہیں۔

Comments