Unofficial Sindh Police
Unofficial Sindh Police
February 19, 2025 at 02:40 AM
*کراچی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچز سے متعلق شائقینِ کرکٹ کے لیے ضروری ہدایات جاری* اسٹیڈیم سے متصل چائنہ گراؤنڈ، نیشنل کوچنگ سینٹر اور ایکسپو سینٹر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کے لیےمختص وی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم کے اندر رکھی گئی ہے اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی رہیں گی سر شاہ سلیمان روڈ استعمال کرنے والی عوام الناس کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے میچ کے دوران متبادل راستہ اختیار کریں صرف وی آئی پیز اور اسٹیکر/پاسز کی حامل گاڑیاں گیٹ نمبر 8 سے داخل ہوسکیں گی شائقینِ کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے *صرف مرکزی گیٹ اور گیٹ نمبر 04، 05، 06، 12، 13 اور 14 استعمال کر سکتے ہیں* تمام تماشائیوں کو داخلی دروازوں پر سیکیورٹی چیکنگ سے گزارا جائے گا *کسی بھی قسم کی پریشانی و زحمت سے بچنے کے لیے میچ شروع ہونے سے قبل تشریف لائیں* نیشنل بینک اسٹیڈیم کے تمام گیٹ میچ کے شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے فزیکل میچ ٹکٹ (اصل میچ ٹکٹ کی ہارڈ کاپی) کا ہونا لازمی ہے آن لائن ٹکٹس پر اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا *اسٹیڈیم اور اسکے اطراف میں ہر قسم کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی*

Comments