
ÄمـــــjäD Äــــنjüم
February 14, 2025 at 10:34 AM
إنا لله وإنا إليه راجعون
انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ مشہور منقبت خوان خواجہ علی کاظم اور معروف قصیدہ خوان سید جان علی شاہ، شہید ترابی کے فرزند زین علی, ایک المناک کار حادثے میں شہید ہو گئے۔یہ المناک حادثہ اس مبارک شب میں پیش آیا جب دنیا بھر میں منجیِ عالم بشریت، حضرت امام زمانہ (عج) کی ولادت کی خوشیاں منائی جا رہی تھیں ۔
خواجہ علی کاظم، جو ایک ننھا سا معصوم پھول تھا، ابھی تو کھلنے والا تھا، ابھی تو اس نے خوشبو بکھیرنی تھی، مگر تقدیر نے اسے ہم سے چھین لیا۔
خواجہ علی کاظم کی پرسوز منقبتیں اور سید جان علی شاہ کی عقیدت سے لبریز قصیدے ہمیشہ سننے والوں کے دلوں میں گونجتے رہیں گے۔ زین علی کی شہادت ان کے والد کے نقش قدم پر چلنے کی گواہی دیتی ہے۔ ان کی یادیں اور خدمات ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
ان کی ناگہانی جدائی صرف ان کے اہل خانہ ہی نہیں بلکہ پورے علمی، ادبی اور مذہبی حلقے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ان عظیم شخصیات کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ یہ نقصان کبھی پورا نہیں ہوسکتا، مگر یقین ہے کہ شہداء مرتے نہیں، بلکہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ ہم سب اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔
😢
😭
❤️
❤🩹
🙏
🤲
14