
📚فقہی مسائل کوئز Fiqhi Masail Quiz 📖
February 9, 2025 at 03:54 AM
سلام۔ میرے واٹس ایپ گروپ کے پول میں پوچھے گئے آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے فتاوی کے مطابق اب تک کے 10 سوالات کے درست جوابات پیش خدمت ہیں۔ گزارش ہے کہ ان کو پڑھ کر یاد کرلیں اور اپنے دوستوں اور عزیزوں اور گروپ ممبران سے کو بھی صدقہ جاریہ سمجھ کر بھیجیں۔ از سید تابش رضوی۔ شکریہ
نماز وحشت قبر پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
*درست جواب: مردے کے دفن کی پہلی رات نماز وحشت قبر پڑھنا بہتر ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل، مسئلہ نمبر 628).*
سمندری حیوانات میں سے کونسے حیوانات کھانا جائز ہیں؟
*درست جواب: صرف چھلکے والی مچھلی اور جھینگا مچھلی کھانا جائز ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 2، مسئلہ نمبر 1330).*
کیا ایسے شخص کے گھر جاسکتے ہیں نیز کھانا وغیرہ کھا سکتے ہیں جس پر خمس واجب ہوتا ہو لیکن وہ خمس نہ دیتا ہو؟
*درست جواب: ایسے شخص کے گھر جانا اور اس کے گھر کھانا وغیرہ کھانا جائز ہے۔۔( حوالہ: منہاج الصالحین، جلد 1، مسئلہ نمبر 1258).*
کیا امتحانات میں نقل کرنا جائز ہے؟
*درست جواب: حرام ہے۔(حوالہ: https://www.sistani.org/urdu/qa/01880 ).*
اگر کسی جگہ لکھا ہوا ہو یا قرائن سے معلوم ہوجائے کہ یہاں موجود پانی فقط پینے کے لئے ہے تو اگر اس پانی سے وضو کیا جائے تو کیا حکم ہے؟
*درست جواب: وضو باطل شمار ہوگا۔( حوالہ: https://www.sistani.org/arabic/book/14/8197)*
اگر کسی لباس پر خمس واجب ہوگیا ہو اور اس کا خمس ادا کئے بغیر یا مجتہد یا اس کے وکیل کی اجازت کے بغیر اس میں نماز پڑھے تو کیا حکم ہوگا؟
*درست جواب: اس کی نماز احتیاط واجب کی بنا پر باطل ہوگی اور یہ غصبی کے حکم میں ہوگا اور استعمال حرام ہوگا۔(حوالہ: توضیح المسائل، مسئلہ نمبر 808).*
نماز کے واجبات سیکھانے کی اجرت لینا کیسا عمل ہے؟
*درست جواب: احتیاط واجب کی بنا پر حرام ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل، مسئلہ نمبر 986).*
کیا آیت اللہ سیستانی کے مطابق سہم سادات خود سید کو دے سکتے ہیں یا واجب ہے کہ مجتہد یا اس کے وکیل کو سپرد کریں؟
*درست جواب: سہم سادات خود بھی شرائط والے سید کو دے سکتے ہیں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد دوم، مسئلہ نمبر 796).*
اولاد کا مستحب روزہ رکھنا اگر باپ یا ماں کے لئے باعث اذیت ہو اور اذیت، شفقت و ہمدردی کی وجہ سے ہو تو کیا حکم ہوگا؟
*درست جواب: روزہ رکھنا حرام ہوگا۔(حوالہ: توضیح المسائل، مسئلہ نمبر 1710).*
کیا امام جماعت کے لئے جماعت پڑھانے کی اجرت لینا جائز ہے؟
*درست جواب: جی ہاں، جائز ہے۔(https://www.sistani.org/arabic/qa/0302/#1699).*
❤️
👍
3