
📚فقہی مسائل کوئز Fiqhi Masail Quiz 📖
277 subscribers
About 📚فقہی مسائل کوئز Fiqhi Masail Quiz 📖
اپنا بس فقہی سوال کرنے کیلئے واٹس ایپ کریں https://wa.me/+923184109288?text=Fiqhi_Masail_ur_name
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

السلام علیکم. *مستحب قربانی کے متعلق چند غلط فہمیوں کا ازالہ پوری پوسٹ پڑھے گا انشاء اللہ فائدہ ہوگا.* 🔷سب سے پہلے یہ واضح کر دوں کہ فقہ جعفریہ میں غیر حاجی (مطب جو حج نہیں کر رہا) پر چاہیے صاحب استطاعت ہو پھر بھی قربانی واجب نہیں تاکیدی مستحب ہے. 🔷واجب قربانی(جو حاجی احرام کی حالت میں کرتا ہے) اور مستحب قربانی کے مسائل میں کافی فرق ہے. جس کی طرف اشارہ کرنا چاہتا ہوں جبکہ ان کی حقیقت فقہ جعفریہ میں بالکل مختلف ہیں لہذا ہم کو اپنی فقہ کو فالو کرنا چاہیے اور جو لوگ ان غلط فہمیوں کی وجہ سے قربانی سے محروم ہو جاتے ہیں وہ بھی اس عظیم ثواب میں شامل ہو جائیں. اب آتے ہیں ان غلط فہمیوں کی طرف: ❌❓غلط فہمی 1⃣ کٹے ہوئےکان والا، سینگ ٹوٹا وغیرہ وغیرہ کی قربانی نہیں ہو سکتی ہے؟ ✅ جواب: عید الاضحی پر مستحب قربانی میں عیب دار جانور مثلاََ اندھا، لنگڑا ، کٹے ہوئے کان والا، ٹوٹی ہوئی ہڈی والا، ٹوٹے ہوئے سینگوں والا ،خصّی ، بہت بوڑھا و کمزور و لاغر بھی قربان کیا جا سکتا *البتہ افضل و بہتر یہی ہے کہ جانور صحیح و سالم اور موٹا ہو* نر و مادہ کا بھی کوئی فرق نہیں. http://www.sistani.org/index.php?p=297396&id=271&perpage=18 💠 بہت سے افراد جو زیادہ پیسے قربانی پر خرچ نہیں کر سکتے وہ اس طرح کے کم خرچ جانور قربان کر سکتے ہیں اسے حرام سمجھ کر بالکل ہی ثواب سے محروم نہ رہ جائیں. ❌❓ غلط فہمی 2⃣ اونٹ میں دس حصے گائے میں سات اور بکرا میں کوئی حصہ نہیں ہوتا. ✅ جواب : مستحب قربانی میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں حالانکہ ایک بکرے یا بھیڑ میں بھی تمام گھر والوں نیز دیگر افراد کا حصہ ڈال سکتے ہیں. نیز رجائے مطلوبیت کی نیت سے اپنے مرحومین کی جانب سے بھی قربانی کی جاسکتی ہے یا قربانی میں حصہ ڈالا جاسکتا ہے. مستحب قربانی میں جائز ہے کہ انسان خود اپنی طرف سے اور اپنے گهر والوں کی طرف سے ایک جانور کو قربان کرے اور اسی طرح قربانی میں کثیر تعداد کا حصہ ڈالنا جائز ہے وہ چاہیے کوئی بهی قربانی والا جانور ( اونٹ، گائے، بھینس، بکرا، بھیڑ،بکری، دنبہ) ہو. 💠کسی بھی ايک جانور ميں سات يا سات سے كم افراد كے شريک كرنے كى كوئى قيد نہيں ہے بلكہ جتنے افراد چاہيں ان كى طرف سے ايک جانور ميں حصہ ڈالا جا سكتا ہے. ❌❓ غلط فہمی 3⃣ قربانی کے جانور میں حصہ برابر ڈالنا چاہیے، کم یا زیادہ نہ ہو. ✅ جواب : مستحب قربانی میں شرکت کے لیے لوگوں کی رقم کا برابر ہونا ضروری نہيں ہے، مثلاً ایسا کیا جا سکتا ہے ایک بکرے یا کسی بھی جانور میں ایک آدمی 1000 ڈالتا ہے تو دوسرا 5000 ڈال سکتا ہے تو تیسرا 10,000 وغیرہ وغیرہ. ❌❓ غلط فہمی 4⃣ جتنے حصے ڈالے گئے بس اتنے شخص کی طرف سے قربانی ہو گی اور مکمل قربانی نہیں مانی جاتی. ✅ جواب: ایسا نہیں اگر آپ ایک حصہ بھی ڈالتے ہیں تو اس میں اپنے سب گھر والوں کی نیت کر لیں تو بھی سب کی طرف سے قربانی مانی جائے گی. 👈اللہ تعالٰی آپ کا خلوص دیکھنا چاہتا ہے. ❌❓غلط فہمی 5⃣ جانور دو دانت کا ہونا چاہئے. ✅جواب: دو دانت والی کوئی شرط نہیں بس عمر کو دیکھنا ہوتا ہے جیسے احتیاط واجب کی بنا پر گائے اور بھینس اور بکرا مکمل دو سال سے کم کا نہ ہو، اور بھیڑ مکمل سات ماہ سے کم کا نہ ہو اور اونٹ مکمل پانچ سال سے کم کا نہ ہو وغیرہ وغیرہ ❌❓غلط فہمی 6⃣ قربانی عید کی نماز پڑھ کر ہی کرنی چاہیے. ✅جواب: ایسا نہیں مستحب قربانی میں عید الضحیٰ پڑھنے کی کوئی شرط نہیں. 💠قربانی کا وقت طلوع فجر سے شروع ہو جاتا ہے البتہ افضل وقت طلوع آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور طلوع آفتاب کے بعد قربانی کا افضل ترین وقت عید کے پہلے دن طلوع آفتاب سے زوال آفتاب (یعنی ظہر) تک ہے. ❌❓غلط فہمی 7⃣ کپورے مکروہ ہیں. ✅جواب : جی نہیں، کپورے حرام ہے. ❌❓ غلط فہمی 8⃣ جس نے قربانی کرنی ہیں وہ بال و ناخن نہیں کاٹ سکتا. ✅جواب : ضرورى نہيں ہے كہ جس شخص نے قربانى كرنى ہے وہ اپنے بال اور ناخن نہ كاٹے۔ جو شخص قربانى كرنا چاہتا ہے وہ شخص ناخن اور بال كاٹ سكتا ہے۔ البتہ جو شخص حج تمتع كرنا چاہتا ہے اس كے ليے مستحب ہے كہ وہ اپنے بال چھوڑ دے اور منى کے میدان ميں سر منڈوائے۔ ليكن يہ عمل كسى بھی صورت واجب نہيں ہے۔ نيز يہ عمل غير حاجيوں كے ليے نہيں ہے. یہ اہلسنت کا مسئلہ ہے جو شیعوں میں بھی مشہور ہوگیا. ♻️💠امید آپ سب اس سے استفادہ کریں گے اور وہ مومنین جو آجکل کی مہنگائی میں ان تمام شرائط کو دیکھتے ہوئے قربانی نہیں کر سکتے جو کہ فقط مستحب ہیں، ضروری نہیں، وہ بھی آپس میں کثیر تعداد میں حصہ ڈال کر اس ثواب میں شامل ہو سکے گے. انشاء اللہ🌹 آخر پر میں دعا گوہ ہوں خداوندعالم ہمیں صحیح معنوں میں سیرت معصومین علیہم السلام پر چلتے ہوئے دین کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے. الہی آمین. تحریر ✍ سید مبشر نقوی. اصلاح و نظر ثانی از قبلہ سید تابش جاوید رضوی.

درست جواب وضو باطل ہوگا نیز وضو کرنا حرام بھی ہوگا، لیکن نماز درست ہوگی۔(حوالہ: توضیح مسائل جامع، جلد اول، مسئلہ نمبر 466)۔

یہ مسئلہ تو واضح ہے کہ مستحب نماز کو حالت اختیار میں بیٹھ کر بھی پڑھا جا سکتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا مستحب نماز کو کرسی پر بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں یا زمین پر ہی بیٹھنا ہوگا؟

درست جواب واپس نہیں مانگ سکتا کیونکہ خونی رشتے دار سے تحفہ واپس نہیں مانگا جا سکتا۔(حوالہ: منہاج الصالحین، جلد 2، مسئلہ نمبر 1320)

سلام۔ میرے واٹس ایپ گروپ کے پول میں پوچھے گئے آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے فتاوی کے مطابق اب تک کے 10 سوالات کے درست جوابات پیش خدمت ہیں۔ گزارش ہے کہ ان کو پڑھ کر یاد کرلیں اور اپنے دوستوں اور عزیزوں اور گروپ ممبران سے کو بھی صدقہ جاریہ سمجھ کر بھیجیں۔ از سید تابش رضوی۔ شکریہ نماز وحشت قبر پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ *درست جواب: مردے کے دفن کی پہلی رات نماز وحشت قبر پڑھنا بہتر ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل، مسئلہ نمبر 628).* سمندری حیوانات میں سے کونسے حیوانات کھانا جائز ہیں؟ *درست جواب: صرف چھلکے والی مچھلی اور جھینگا مچھلی کھانا جائز ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 2، مسئلہ نمبر 1330).* کیا ایسے شخص کے گھر جاسکتے ہیں نیز کھانا وغیرہ کھا سکتے ہیں جس پر خمس واجب ہوتا ہو لیکن وہ خمس نہ دیتا ہو؟ *درست جواب: ایسے شخص کے گھر جانا اور اس کے گھر کھانا وغیرہ کھانا جائز ہے۔۔( حوالہ: منہاج الصالحین، جلد 1، مسئلہ نمبر 1258).* کیا امتحانات میں نقل کرنا جائز ہے؟ *درست جواب: حرام ہے۔(حوالہ: https://www.sistani.org/urdu/qa/01880 ).* اگر کسی جگہ لکھا ہوا ہو یا قرائن سے معلوم ہوجائے کہ یہاں موجود پانی فقط پینے کے لئے ہے تو اگر اس پانی سے وضو کیا جائے تو کیا حکم ہے؟ *درست جواب: وضو باطل شمار ہوگا۔( حوالہ: https://www.sistani.org/arabic/book/14/8197)* اگر کسی لباس پر خمس واجب ہوگیا ہو اور اس کا خمس ادا کئے بغیر یا مجتہد یا اس کے وکیل کی اجازت کے بغیر اس میں نماز پڑھے تو کیا حکم ہوگا؟ *درست جواب: اس کی نماز احتیاط واجب کی بنا پر باطل ہوگی اور یہ غصبی کے حکم میں ہوگا اور استعمال حرام ہوگا۔(حوالہ: توضیح المسائل، مسئلہ نمبر 808).* نماز کے واجبات سیکھانے کی اجرت لینا کیسا عمل ہے؟ *درست جواب: احتیاط واجب کی بنا پر حرام ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل، مسئلہ نمبر 986).* کیا آیت اللہ سیستانی کے مطابق سہم سادات خود سید کو دے سکتے ہیں یا واجب ہے کہ مجتہد یا اس کے وکیل کو سپرد کریں؟ *درست جواب: سہم سادات خود بھی شرائط والے سید کو دے سکتے ہیں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد دوم، مسئلہ نمبر 796).* اولاد کا مستحب روزہ رکھنا اگر باپ یا ماں کے لئے باعث اذیت ہو اور اذیت، شفقت و ہمدردی کی وجہ سے ہو تو کیا حکم ہوگا؟ *درست جواب: روزہ رکھنا حرام ہوگا۔(حوالہ: توضیح المسائل، مسئلہ نمبر 1710).* کیا امام جماعت کے لئے جماعت پڑھانے کی اجرت لینا جائز ہے؟ *درست جواب: جی ہاں، جائز ہے۔(https://www.sistani.org/arabic/qa/0302/#1699).*

یہ مسئلہ تو واضح ہے کہ غسل جنابت کے بعد ضروری ہے کہ نماز کے لئے وضو نہ کیا جائے، لیکن اگر کوئی غسل جنابت کے بعد بغیر حدث اصغر پیش آئے وضو کرلے تو کیا حکم ہوگا

وضاحت جو شخص سفر میں نہ ہو یا مسلسل چل نہ رہا ہو بلکہ وہ کسی جگہ قیام( یعنی سکون) کی حالت میں ہو مثلا گھر یا مسجد وغیرہ میں موجود ہو تو وہ حالت اختیار میں یعنی بغیر کسی مجبوری کے بھی مستحب نماز بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کو اختیار کرے تو اسے کرسی کے بجائے زمین پر بیٹھ کر قبلہ رخ ساکن حالت میں نماز پڑھنی ہوگی۔ لیکن اگر وہ سفر میں ہو یا گھر میں یا گھر سے باہر مسلسل چل رہا ہو یعنی رکا ہوا نہ ہو تو پھر وہ قبلے کی جانب رخ کرنے کی رعایت کئے بغیر اور ہلتی ہوئی حالت میں اشارے والی نماز پڑھ سکتا ہے، اگر وہ اسکوٹر، بس، ٹرین یا ہوائی جہاز میں سیٹ پر بیٹھا ہوا ہو تو بھی اس کو سیٹ پر بیٹھ کر اشارے والی نماز پڑھنے کی اجازت ہے اور سیٹ چھوڑ کر سواری کے فرش یا سواری سے اتر کر زمین پر بیٹھنا ضروری نہیں ہوگا۔ اشارے والی نماز سے مراد یہ ہے کہ سیٹ یا کرسی پر بیٹھے بیٹھے فقط سر سے رکوع اور سجود کے لئے اشارہ کرنا ہوگا۔ *سفر میں مستحب نماز پڑھنے کی استثناءات* 1۔ اشارے والی نماز کی اجازت۔ 2۔ کرسی یا سیٹ پر نماز پڑھنے کی اجازت۔ 3۔قبلے کی جانب رخ کرنے کی شرط ختم۔ 4۔بدن ساکن رہنے کی شرط ختم۔ جبکہ یہی چار شرائط گھر یا کسی جگہ بیھٹے ہوئے انسان کو حاصل نہیں۔ اس شخص کو بیٹھ کر رکوع اور سجود کے لئے جھکنا ہوگا زمین پر موجود سجدہ گاہ پر سر رکھنا ہوگا اور اگر گھٹنوں یا کمر کے مہروں کی وجہ سے زیادہ جھکنا ممکن نہ ہو لیکن اگر ایک دو کتاب رکھ کر اس پر سجدہ گاہ رکھے اور اتنا جھک سکے کہ عرف یعنی لوگ کہیں کہ یہ سجدے میں ہے تو پھر ایسے شخص کو بھی اشارے والی نماز کے بجائے عام طریقے کے مطابق نماز پڑھنا ہوگی چاہے بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر۔ ہاں جو افراد اپنی واجب نماز بھی اپنے شرعی وظیفے کے مطابق کرسی پر بیٹھ کر پڑھتے ہوں تو یقیناً ان افراد کو مستحب نماز بھی کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے پڑھنے کی اجازت ہے۔ والسلام

درست جواب اگر وہ جاہل قاصر ہے تو اس کے سابقہ وضو و نماز درست ہیں۔(حوالہ: جدید فقہی مسائل[الفقہ للمغتربین کا اردو ترجمہ]، مسئلہ نمبر 76).

اگر کوئی وضو میں بایاں ہاتھ دھونے کے بعد ہتھیلیوں کی باقی ماندہ تری کے بجائے نئے پانی سے مسح کرے تو کیا حکم ہوگا؟

اگر کوئی خونی رشتے دار(Blood relation) مثلا باپ اپنے بیٹے کو کچھ رقم یا چیز بطور تحفہ دے تو کیا وہ واپس مانگ سکتا ہے؟