
Abid Beli l Your Dost
March 1, 2025 at 07:06 PM
نیچے دئیے گئے لنک پر ویڈیو دیکھنے کا اتفاق ہوا، ویڈیو دیکھنے کے بعد سوچ میں پڑ گیا کہ ایک شخص جسے اس کی قوم کے کچھ لوگ اپنے فائدے کے لئے زانی، بدکردار، نشئی، یہودی ایجنٹ کہتے ہیں، کیا زانی ایسے ہوتے ہیں جو ایک غیر مسلم عورت سے کہے کہ منی اسکرٹ نہ پہنو، اوور کوٹ پہنو
بدکردار ایسے ہوتے ہیں جو ایک غیر مسلم عورت سے کہے کہ اپنے اخلاقی اقدار پر کام کرو اور روحانیت پر بات کرے، ایک خدا پر یقین کرنے اور اچھے کام کی تاکید کرے
نشئی ایسے ہوتے ہیں جس کے ساتھ ایک غیر مسلم عورت پہاروں پر جارہی ہے اور کہتی ہے کہ پہلی بار معلوم ہوا کہ بغیر الکحل کے بھی آپ بھرپور زندگی جی سکتے ہو
یہودی ایجنٹ ایسے ہوتے ہیں جو ایک غیر مسلم کو دین کی دعوت دے، بہترین دینی کتابیں پڑھنے کے لئے دے، ایک خدا کی وحدانیت کا درس دے، اللہ شہہ رگ سے بھی قریب اور معاف کرنے والا ہے یہ بتائے
نہیں نہیں یہ تو صرف عالم دین کا کام ہے ایک یہودی ایجنٹ، زانی، بدکردار اور نشئی یہ سب کیسے کر سکتا ہے یہ عورت جھوٹی ہے یا پھر وہ لوگ جھوٹے، مکار اور ذلیل ہیں جو اس انسان کو جو اس وقت جب وہ اپنی شہرت کے عروج پر تھا دین کی دعوت دے رہا تھا، غیر مسلموں کو پاکستان بلا رہا تھا لیکن نہیں وہ تو دوسروں کی عورتوں پر بری نظر رکھتا ہے بھلا وہ کیسے اس غیر مسلم عورت کو اسلام کی طرف راغب کرسکتا ہے،
نہیں نہیں یہ عورت جھوٹی ہے یہ ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ اس شخص کو یہ غلیظ القابات دینے والے جنت کی بشارت لے کر آئے ہیں اور بہت باکردار لوگ ہیں یہ عورت یہودی ایجنٹ ہے ہمیں عمران خان کی اچھائیاں بتا رہی۔ ہے مگر ہم بہت باشعور اور سمجھ دار قوم ہیں
https://youtu.be/JEaEbubZ3FE?si=J8OK7JcxRJvEm1ri