
Hanfiyaat Institute
February 3, 2025 at 03:38 PM
*🌹یعنی محبوب و محب میں نہیں میرا تیرا۔۔!🌹*
ایک بار سیدہ عائشة رضی اللہ عنها اور سیدہ فاطمة رضی اللہ عنها میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔
سیدہ فاطمة رضی اللہ عنها نے فرمایا:
"میں آپ سے افضل ہوں کیونکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم کے جگر کا ٹکڑا ہوں"
سیدہ عائشة رضی اللہ عنھا نے فرمایا:
"جہاں تک اس دنیا کی بات ہے تو بےشک ایسا ہی ہے مگر اصل تو آخرت ہے اور دیکھو میں آخرت میں حضور علیه السلام کے ساتھ اور آپ حضرت علی رضی اللہ عنه کے ساتھ ہونگی تو دیکھیں پھر درجہ میں کون افضل ہوا؟
سیدہ فاطمة رضی اللہ عنھا کو جب کوئی جواب سمجھ نا آیا تو رونے لگ گئی تو سیدہ عائشة رضی اللہ عنها نے فرط محبت سے سیدہ فاطمة رضی اللہ عنها کا ماتھا چوما اور فرمایا:
"ہائے میں صدقے کاش میں آپکے سر کا بال ہوتیں"
(غایة الرسول في خصائص الرسول لابن ملقن ص١٤٨)
❤️
👍
💚
💞
🤎
15