Hanfiyaat Institute WhatsApp Channel

Hanfiyaat Institute

353 subscribers

About Hanfiyaat Institute

| • تحفّظِ عقائد • شخصیت سازی • اصلاحِ اعمال • اسلاف شناسی | HANFIYAAT by Ahmad Hanfi "حنفیات انسٹیٹیوٹ" سے متعلق آپ کی قیمتی آراء اور بہترین مشوروں کیلئے ہم آپ کے منتظر رہیں گے: +923045005758

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Hanfiyaat Institute
Hanfiyaat Institute
6/16/2025, 9:15:05 AM

*قرآن سے الفاظ کو توڑ کر عجیب و غریب نام رکھنے کا ٹرینڈ* والدین نے اپنے بچے کا نام نِرتضیٰ رکھا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ پورے پاکستان میں کسی بچے کا ایسا نام نہیں ہے۔ یہ نام انھوں نے سورۃ الجن میں"إلا مَنِ ارْتضیٰ" سے "مَن" کی ن کو ارتضیٰ سے ملا کر بنایا ہے۔ ایک صاحب نے بیٹی کا نام وریشہ رکھا۔۔اور پوچھنے پر بتایا کہ قرآنِ کریم کی آیت يَا بَنِي آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنا عَلَيْكُمْ لِباسًا يُوارِي سَوْآتِكُمْ وَ رِيشًا سے لیا گیا ہے۔🙏 بسما نام سنا تو پوچھا کہ اس کے کیا معنی ہیں؟ جواب آیا کہ بسم اللہ سے بسما نکال لیا ہے. منہا نام سنا تو موصوف کہنے لگے قرآن میں آیا ہے:منھا خلقنکم🤭 فیس بک کھولی تو ایک نام نظر سے گزرا "حائضہ"😥 سلمهاد کے نام سے ہماری ایک پڑوسن ہے۔جو بئس المہاد سے مستعار لیا گیا ہے۔ جبکہ ایک اور پڑوسن کا نام ریب المنون ہے۔🤔 ایک صاحب نے بیٹے کا نام امشاج رکھا ہوا تھا..دعویٰ تھا کہ قرآن سے رکھا ہے ۔من نطفۃ امشاج.... 😭 ایک نام ہے "رانخان"🤫 اور اصمعئ وقت انجینئر مرزا کے نزدیک ران کو عربی میں پٹ کہتے ہیں،لہذا عربوں کو اگر یہ نام رکھنا ہے تو اپنا نام "پٹ خان"رکھیں۔۔😀 بچیوں میں تو"من تشاء" نام آج کل عام رکھاجاتا ہے۔کچھ تو "حشفہ" بھی رکھ لیتے ہیں 😥 ایک صاحب نے بتایاکہ بیٹی کا نام سفھاء رکھا۔پوچھنے پر بتایا قرآن میں آیا ہے 😭 ایک صاحب ملے تو کہنے لگے۔میں اپنے بیٹے کا نام محمد شوال رکھوں گا اگر بیٹی ہوئی تو"بی بی ربیع الثانی"رکھوں گا۔😛 ہمارے ہاں دو بھائی ماشاءاللہ اور ان شاءاللہ کے نام کے ہیں میں نے کہا تیسرا چوتھا نہیں اگر ہوتا تو الحمدللہ کے بعد استغفِرُاللہ رکھ لیتے 😛 ایک صاحب نے قرآن سے دیکھ کر اپنی بیٹی کا نام "قمل" رکھا تھا 🤭🤭 ہمارے پڑوس میں ایک بچی کا نام "ھذا" تھا.جو قرآن سے نکالا گیا تھا۔ شکر ہے ایسے لوگوں کی انگلی "خنزیر" پر نہیں ٹھہرتی۔😂 ایک عورت کا نام"ولا جان" تھا جو کہ انس و لا جان سورہ رحمان سے لیا گیا تھا 😥 نِعْمَل بھی کافی رکھا جانے والا نام ہے۔۔یہ بھی نعم العبد سے مستعار لیا گیا ہے۔ ایک طالب علم کا نام تھا "سجیل" انتہائی کند ذہن غبی تھا۔جب نام تبدیل کروانے پر بہت زور دیا تو اس کی والدہ کسی صورت نہیں مانی کہ یہ استخارے کے ذریعے قرآن سے تلاش کیا ہے 😭 انعمتَ نام تو کئی لڑکیوں کا عام ہوچکا۔ بہن بھائیوں کے ملتے جلتے نام رکھنا بھی بڑا خطرناک شوق ہے،ہماری والدہ کے پاس ایک خاتون آئی اور پوچھا کہ معیشہ نام کیسا ہے ضرور رکھنا ہے وجہ پوچھی تو کہا کہ بہن کا نام علیشہ ہے۔👏 وہ ایک واقعہ مشہور ہے کہ ایک شخص نے اپنے بیٹوں کے نام ہم قافیہ رکھے تھے، سلیم ، شمیم اور نسیم ،چوتھا بیٹا ہوا تو اسکا نام رکھا زنیم۔۔۔😭 ایک خاتون نے اپنی بچی کا نام ھُنَّج رکھا،پوچھا یہ کہاں سے آیا ہے تو فرمایا قرآن میں ہے، پوچھا گیا کہاں تو کہا"وھدیناہ النجدین"🤫 ہمارے کلاس فیلو کے والد کا نام حاجی زقوم تھا 😂 قرآن مجید میں شیطان، غاسق، خناس اور دوسرے نام بھی موضوع کے مطابق ذکر ہوئے ہیں۔ ایک جاننے والے نے جو خود کو استاذ العاملین کہلواتا ہے۔اس نے ایک بچے کا نام "غاسق" رکھ دیا۔ اسے پوچھا اس کا مطلب ؟ کہتا قرآن کا لفظ پے۔میں نے کہا قرآن میں تو شیطان کا لفظ بھی آیا ہے 😂 ایک فیملی نے اسی عجیب و غریب شوق میں اپنی بیٹی کا نام زانیہ رکھ دیا۔۔دو سال کے بعد کسی اہل علم نے ان کو توجہ دلائی تو انھوں نے رجوع کیا 😘 ایک صاحب نے قرآن سے دیکھ کر اپنی بیٹی کا نام "قمل" رکھا تھا 🤭🤭 ایک صاحب پوچھنے لگے کہ جناب مقعد کیسا نام یے اگر بچہ کا رکھ لیا جائے؟😂اب آپ ہی بتائیے ہم کیا کہتے 😥 اب آج کل جرنیلوں کی واہ واہ چل رہی ہے تو خدانخواستہ کوئی وفجرنا الأرض سے جرنل اخذ نہ کرلے🙏 یوں ہی ٹرینڈ چل پڑا تو قرآن سے نکل کر حدیث اور فقہی کتابوں میں آئیں تو ثیبہ،باکرہ بھی عمدہ نام قرار پائیں گے 🤔 شکر ہے کہ لفظوں کو توڑ کر منفرد نام رکھنے کا یہ ٹرینڈ عام نہیں ہوا ورنہ جلد ہی سِلخناس، نِر رجیم، ہُش شیاطین، رانخان، رُلقادری جیسے نام کے بچے اسکول اور نادرا والوں کا منہ چڑا رہے ہوتے۔ تو بھائیو اور بہنو! بچوں کے نام رکھنے سے پہلے کسی مستند عالم سے ضرور مشورہ کر لیا کریں۔۔یا کم از کم ترجمہ تو پڑھ لیا کریں کہ اسکا مطلب ٹھیک بنتا ہے یا نہیں۔ اگر آپ کا اس سلسلے میں کوئی مشاہدہ ہو تو ضرور شئیر کریں۔۔ شکریہ۔ *أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَأَتُوبُ*

👍 ❤️ 😢 😂 12
Hanfiyaat Institute
Hanfiyaat Institute
6/14/2025, 5:25:04 PM

*مظلومِ مدینہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شھادت کا المناک واقعہ*

❤️ 2
Video
Hanfiyaat Institute
Hanfiyaat Institute
6/20/2025, 5:43:33 PM

*ایران اسرائیل تنازع میں ہم کہاں کھڑے ہیں ؟* آج کے خطبہ جمعہ سے فکری پیغام ! `4wd to Status option` *Watch & Share* #HanfiyaatInstitute

❤️ 1
Video
Hanfiyaat Institute
Hanfiyaat Institute
6/16/2025, 1:03:41 PM

https://youtu.be/MGh8DeoAGfs?si=Fnga6fk42U9Cyz_w

Hanfiyaat Institute
Hanfiyaat Institute
6/14/2025, 8:02:24 AM

بچے کی شخصیت سازی میں ماں کا کردار ✍️روبینہ یاسمین ماں کا کردار بچے کے دماغ، خاص طور پر فرنٹل لوب (Frontal Lobe) کی صحت مند نشوونما میں بہت اہم ہوتا ہے۔ فرنٹل لوب وہ حصہ ہے جو سوچنے، منصوبہ بندی کرنے، فیصلہ کرنے، احساسات کنٹرول کرنے اور سوشل رویوں کو سمجھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ یہاں چند اہم نکات ہیں کہ ماں کیسی تربیت کرے تاکہ بچے کی فرنٹل لوب بہتر انداز میں نشوونما پائے: 1. محبت اور تحفظ کا ماحول فراہم کریں فرنٹل لوب کی نشوونما کے لیے بچے کو جذباتی تحفظ چاہیے۔ اگر بچہ خوف، چیخ چلاہٹ یا نظر انداز کیے جانے کا شکار ہو تو اس کا دماغی نظام دباؤ میں آ جاتا ہے، اور فرنٹل لوب کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ 2. بچے سے بات کریں، کہانیاں سنائیں بچے سے باقاعدگی سے بات کرنا، اس کی بات سننا، کہانیاں اور نظمیں سنانا، فرنٹل لوب کو ایکٹیو کرتا ہے۔ یہ عادت زبان، یادداشت اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔ 3. فیصلے کرنے کا موقع دیں بچے کو چھوٹے فیصلے کرنے دیں جیسے: "آج کون سا لباس پہننا ہے؟" "کون سا کھلونا کھیلنا ہے؟" یہ اس کے اندر سوچنے اور نتائج کا اندازہ لگانے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے، جو فرنٹل لوب کا اہم کام ہے۔ 4. تخلیقی سرگرمیوں میں شامل کریں رنگ بھرنا، بلاکس سے چیزیں بنانا، خاکے بنانا یا موسیقی سے کھیلنا— یہ سب سرگرمیاں فرنٹل لوب کو متحرک رکھتی ہیں، کیونکہ ان میں منصوبہ بندی، ارتکاز، اور تخلیقی حل شامل ہوتے ہیں۔ 5. احساسات کو پہچاننا سکھائیں جب بچہ غصہ کرے یا رونے لگے، تو اس کو احساسات کے نام بتائیں: "آپ کو غصہ آ رہا ہے؟" یہ جذبات کو الفاظ دینے کا عمل ایموشنل کنٹرول میں مدد دیتا ہے، جو فرنٹل لوب کا کام ہے۔ 6. سزا کی بجائے رہنمائی فرنٹل لوب سزا سے نہیں، بلکہ مثبت رہنمائی سے نشوونما پاتا ہے۔ ڈانٹ یا مارنے سے بچہ "فائٹ یا فلائٹ" موڈ میں آ جاتا ہے، اور سوچنے والا دماغ بند ہو جاتا ہے۔ 7. حد سے زیادہ اسکرین سے پرہیز ٹی وی، موبائل، ٹیبلیٹ وغیرہ کا ضرورت سے زیادہ استعمال فرنٹل لوب کی سرگرمی کو سست کر دیتا ہے۔ زیادہ تر اسکرین ٹائم بچے کو passive بنا دیتا ہے، جب کہ فرنٹل لوب active environment مانگتا ہے۔ ایک ماں اگر بچے کو محبت، زبان، فیصلوں، جذبات، اور تخلیق کا ماحول دے، تو اس کا فرنٹل لوب صحت مند اور متوازن انداز میں نشوونما پاتا ہے۔ یہ بچہ بڑے ہو کر نہ صرف ذہین بلکہ باشعور، جذباتی طور پر مستحکم اور معاشرتی طور پر کامیاب انسان بنتا ہے۔ #HanfiyaatInstitute #parenting

❤️ 💯 4
Hanfiyaat Institute
Hanfiyaat Institute
6/17/2025, 6:44:58 AM

*سادگی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے پاس کوئی چیز کم ہے* *بلکہ یہ ہے کہ آپ کو زیادہ کی نمائش کی ضرورت نہیں۔* *جو لوگ اندر سے مطمئن ہوتے ہیں وہ باہر سے سادہ ہوتے ہیں۔* *نہ دکھاوا نہ بناوٹ — بس اصل زندگی اصل چہرہ اصل انسان۔* *سادگی وہ خوبی ہے جو وقت کے ساتھ نایاب ہوتی جا رہی ہے* *لیکن یہی وہ چیز ہے جو انسان کو سب سے زیادہ خوبصورت بناتی ہے۔*✨♥️🌼 #حنفیات انسٹیٹیوٹ

❤️ 💯 11
Hanfiyaat Institute
Hanfiyaat Institute
6/21/2025, 8:00:05 AM

‏گزشتہ شب پاسدارانِ انقلاب نے بندرگاہ چابہار کے مضافات میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ اس گودام میں موساد کے لیے کام کرنے والا وہ نیٹ ورک سرگرم تھا جس کی سرگرمیوں کا کھوج ایرانی سائبر یونٹ نے کئی دنوں کی مسلسل الیکٹرانک نگرانی کے بعد لگایا تھا۔ چھاپے میں 141 ایجنٹ گرفتار ہوئے 121 بھارتی، 20 اسرائیلی۔ سامانِ ضبط میں خفیہ سیٹلائٹ فونز، بائننس والیٹ کی یک صفحاتی لاگ اور وہ ہارڈ ڈرائیو شامل تھی جس نے پوری کہانی کو بلوچستان تک کھینچ لایا۔ تفتیشی ٹیم کو ہارڈ ڈرائیو میں Project Gidon-Esha نامی پریزنٹیشن ملی۔ سلائیڈ نمبر 3 پر گوادر پورٹ، پنجگور، اور مند کے اوپر سرخ دائرے بنے تھے نیچے کیپشن BLA Remote Relay Nodes ۔ اگلی سلائیڈ Node-K7 Karachi کو RAW کے drop-box کے طور پر ظاہر کرتی تھی، جہاں سے اسمگل شدہ فنڈز اور بارودی مواد BYC اور بی ایل اے کے لیے بلوچستان بھیجے جاتے تھے۔ یہی وہ لنک تھا جس نے ایرانی آپریشن کو براہ راست فتنۂ الہندوستان گروپس تک جوڑ دیا۔ ایرانی نے فوری طور پر یہ معلومات پاکستان کیساتھ شیئر کیں اور پاکستان نے راتوں رات اہم کاروائیاں کیں جس کے دوران ‏پنجگور میں بی ایل اے کا ایک خفیہ اسلحہ ڈپو پاکستانی سی ٹی ڈی نے سیل کر دیا، جس سے اس گروہ کی مقامی کارروائیوں کو بڑا دھچکا لگا۔ تربت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے ایک خفیہ میڈیا سیل پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے نہ صرف اہم گرفتاریاں ہوئیں بلکہ وہی Gidon-Esha نامی خفیہ ڈاکیومنٹ بھی برآمد ہوا جو ایران میں موساد کے ایجنٹوں سے ضبط ہوا تھا، جس سے ایرانی اور بلوچ دہشت گرد نیٹ ورکس کے باہم جڑے ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ ادھر کوئٹہ میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے منسلک وہی پمپ مالکان ایف آئی اے کے ریڈار پر آ گئے جن کے مالی لین دین را اور BLA سے وابستہ اکاؤنٹس سے جڑے پائے گئے۔ ان مشترکہ کارروائیوں کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر بی ایل اے کی سپلائی چین منقطع ہو گئی، جب کہ BYC کی سوشل میڈیا مہمات بھی اچانک بیٹھ گئیں، کیونکہ ان کے درجنوں جعلی اکاؤنٹس بند ہو گئے اور سوئنگ بریک کے نام سے چلنے والی پروپیگنڈا مہم غیر فعال ہو گئی۔ یہ سب کچھ اس بات کا ثبوت بن کر ابھرا کہ ایران میں ہونے والا موساد مخالف آپریشن بلوچستان میں فتنہ الہندوستان نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی توڑنے کے مترادف ثابت ہوا۔ ‏ایرانی آپریشن کے بعد بلوچستان میں بی ایل اے کی صفوں میں شدید ڈیمورالائزیشن دیکھنے میں آئی۔ بی ایل اے کے خودساختہ کمانڈر مجلس نے خفیہ ٹیلیگرام گروپ میں اپنے نیٹ ورک کو خبردار کرتے ہوئے پیغام نشر کیا۔ بھارتی مدد کا راستہ بند ہو چکا ہے، اب بڑے حملوں کے بجائے چھوٹے اور کم نظر آنے والے آپریشنز پر منتقل ہو جاؤ۔ اس پیغام کا فوری اثر زاہدان تا کوئٹہ کورئیر نیٹ ورک پر ہوا، جہاں پیسے اور اسلحہ لانے والے رابطہ کاروں نے نقل و حمل سے انکار کر دیا۔ یوں بی ایل اے کے فیلڈ کمانڈر نہ صرف رسد سے محروم ہو گئے بلکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی سوشل میڈیا مہم بھی متاثر ہوئی، کیونکہ جبری گمشدگی جیسے ہیش ٹیگز چلانے والے وہی بھارتی اکاؤنٹس اچانک بند ہو گئے جو اس پراپیگنڈے کا اصل ایندھن تھے۔ یہ صورتِ حال ان گروہوں کے لیے نفسیاتی اور عملی دونوں سطحوں پر ایک کاری ضرب ثابت ہوئی۔ ‏ایرانی آپریشن کے دوران پکڑا گیا راجیش سنگھ عرف رمضان محض ایک عام ایجنٹ نہیں، بلکہ ممبئی کے ایک معروف فرنٹ ٹیک ایکسپورٹ ہاؤس کا چیف فنانشل آفیسر (CFO) نکلا۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ اس نے دبئی میں رجسٹرڈ تین جعلی شیل کمپنیوں Sehar FZE، Copperline LLC، اور Badar Traders کے ذریعے بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کو خفیہ طور پر 32 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ فراہم کی۔ اس رقم کا بڑا حصہ نومبر 2024 میں چلنے والی سوشل میڈیا مہم پر خرچ ہوا، جس میں بی وائی سی نے جھوٹے دعووں کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، اب یہ پورا نیٹ ورک منجمد ہو چکا ہے، اور بی وائی سی کے وہ تمام فری لانسر سوشل میڈیا اکاؤنٹس، جو ایک عرصے سے فعال تھے، اچانک خاموش ہو گئے ہیں۔ اس انکشاف نے اس پروپیگنڈہ مشینری کی جڑ پر کاری ضرب لگائی جو بلوچستان میں انسانی حقوق کی آڑ میں پاکستان مخالف بیانیہ پھیلا رہی تھی۔

Post image
Image
Hanfiyaat Institute
Hanfiyaat Institute
6/14/2025, 9:53:36 AM

💐 *میرے عثمان کی کیا شان ہے*💐

Post image
❤️ 👍 9
Image
Hanfiyaat Institute
Hanfiyaat Institute
6/14/2025, 6:26:30 AM

*عیدغدیر اور بھونڈی تقسیم* مظلوم کربلا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت والے دن شادی جیسی سنت اور حکم ربانی کے جائز ہونے کی بات پر "تکلیف میں مبتلا ہوجانے اور خوامخواہ ایک حکم شرعی کی مخالفت پر اتر آنے والے" کس منہ سے مظلوم مدینہ امام المسلمین امیر المؤمنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت والے دن عید مناتے ہیں۔۔؟ کیا کربلا میں ہونے والا ظلم ظلم ہے اور مدینہ منورہ میں ہونے والا ظلم ظلم نہیں؟ قرآن پاک نے اس قسم کی تقسیم کو بھونڈی و غیرمنصفانہ تقسیم قرار دیا ہے: "تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى" جب تو یہ بھونڈی تقسیم ہے۔(النجم:22) یاد رہے اہل سنت و جماعت کے نزدیک عید غدیر نام کی کوئی عید نہیں ہے۔۔ نہ تو غدیرخم کے موقع پر خلافت کا اعلان ہوا اور نہ ہی ولایت کا۔۔۔۔ بلکہ سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ تو اس سے بہت پہلے سے "ولی اللہ" تھے۔۔۔ یہ بھی ذہن نشین رہے کہ ہر صحابی اللہ پاک کاولی ہے۔۔۔ واضح رہے کہ حدیث غدیر میں لفظ مولی کا معنی خلافت، امامت یا ولایت صرف بدمذھب مراد لیتے ہیں جبکہ اہلسنت کے نزدیک اس روز رسول اللہ ﷺ نے اپنی زبان حق ترجمان سے مولائے کائنات حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کے فضل وکمال، امانت ودیانت اور عدل وانصاف کے متعلق گواہی دی اور وضاحت فرمائی تاکہ غلط فہمی کے سبب کسی کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق کسی قسم کا وسوسہ نہ رہے۔۔۔ حدیث پاک میں "مولی" کے معانی دوست، محبوب ، آقا اور مددگار ہیں۔۔۔ لہذا فرمان نبویﷺ: "مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ" کا معنی ہوگا جس کا میں دوست/محبوب/آقا/مددگار ہوں علی بھی اس کا دوست/محبوب/آقا/مدد گار ہے۔(ترمذی، حدیث:3733) آخری بات یہ کہ18ذوالحج 352 ہجری کو ایک بدعقیدہ و بدمذھب حکمراں معزالدولہ نے یہ عیدغدیر شروع کی اور اس بدبخت نے مسجدوں کے دروازوں پر صحابہ کرام حضرت ابوبکر، حضرت عمر، حضرت عثمان، حضرت عائشہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہم کی مقدس ذوات پر لعنت کے جملے لکھوائے۔۔۔(البدایۃ والنھایۃ، ج11،ص276)۔ العیاذباللہ۔۔۔۔ یہ عیدمنانے کے پیچھے ان بدمذہبوں کی خالص نیت حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ کے لیے خلافت بلافصل ثابت کرنا اور ان سے پہلے تینوں خلفائے راشدین کی خلافت کا انکار کرنا ہے اور یہ بھی مقصد ہے کہ وہ اس دن شہادتِ عثمان غنی کی خوشی مناتے ہیں اور یہ نیت ومقصد کفروگمراہی ہے۔ لہذا سُنی مسلمان ایسی غیرشرعی عید سے دور رہیں۔۔ 18 ذوالحجۃ الحرام کو شہادتِ مولی عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے لحاظ سے اور عظمتِ مولی علی المرتضی رضی اللہ عنہ کے اظہار کے اعتبار سے یاد رکھیں، ان نفوس قدسیہ کو زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کریں ،مسلمانوں کے تیسرے اور چوتھے خلیفہ کی محبت اپنے دل میں قائم رکھیں اور ان کے سیرت وکردار کو اپنانے کی کوشش کریں۔ تحریر: مفتی محمد آصف اقبال مدنی #حنفیات انسٹیٹیوٹ

❤️ 1
Hanfiyaat Institute
Hanfiyaat Institute
5/22/2025, 3:44:45 PM

آپ نے اکثر دورانِ مطالعہ کتبِ احادیث کے نام پڑھے ہونگے جیسے جامع صحیح بخاری و معجم کبیر و سنن نسائی وغیرہ کیا آپ جانتے ہیں عندالمحدثین جامع یا معجم یا سنن کسے کہتے ہیں؟ اگر آپ ان اصطلاحات کو یاد کرلیں تو احادیث کی کتب پڑھنے کا لطف و مزہ دوبالا ہوجائے گا۔۔۔ 1- صحیح۔۔ سے مراد یہ ہے کہ مصنف نے اپنی کتاب میں صرف صحیح احادیث لانے کا التزام کیا ہو جیسے صحیح بخاری، صحیح مسلم وغیرہ 2-جامع۔۔ جس میں آٹھ عنوانات کے تحت احادیث درج ہو سیر ، آداب، تفسیر، عقائد ، فتن ، احکام، شروطِ قیامت، مناقب جیسے جامع بخاری، جامع ترمذی 3-سنن۔۔ جس میں صرف احکام کے متعلق احادیث لائی جائیں جیسے سننِ ابوداؤد، سنن نسائی،سنن ابن ماجہ وغیرہ 4-مُسند ۔۔۔ جس میں ہر ہر صحابی کی احادیث الگ الگ جمع کی جائیں جیسے مسندِامام احمد بن حنبل 5-معجم۔۔ جس کتاب میں شیوخ کے اسماء کے لحاظ سے احادیث ترتیب دی ہوں جیسے معجم الکبیر للطبرانی 6- ۔مستخرج۔۔وہ کتاب جس میں اک مصنف نے دوسرے مصنف کی کتاب میں اپنی اسناد سے احادیث بیان کی ہوں جیسے مستخرج علی الصحیحین لابن نعیم اصفہانی 7-مستدرک ۔۔ ایسی کتاب جس میں کوئی مصنف کسی دوسرے مصنف سے رہ جانے والی احادیث اس کی شرائط کے مطابق جمع کرے جیسے مستدرک للحاکم 8-رسالہ - آٹھ عنوانوں سے اک عنوان کی احادیث کسی اک کتاب میں جمع کریں جیسے امام احمد کی کتاب الزہد ، امام جریر طبری کی کتاب التفسیر 9-جزء ۔۔ جس میں صرف اک موضوع کے تحت احادیث ہوں جیسے جزء القراہ للبخاری 10- اربعین۔۔ جس میں چالیس احادیث جمع کی گئی ہوں جیسے اربعینِ نووی حنفیات انسٹیٹیوٹ

❤️ 3
Link copied to clipboard!