Kamber Shahdadkot Police
Kamber Shahdadkot Police
February 10, 2025 at 02:24 PM
*🇭🇹KAMBER SHAHDADKOT POLICE* *DATED:10-02-2025* *▪ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری!!.* *▪دو منشیات فروش ملزمان گرفتار- چرس، گٹکا، دو عدد مسروقہ موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد - مقدمات درج* *▪️تفصیلات کے مطابق▪️* *▪ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی انسپیکٹر اختر علی ابڑو بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں منشیات فروش ملزم ارشد گوپانگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار پاکیٹ گٹکا وزن 920 گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے* *👉🏻FIR#60/2025 u/s 4 r/w sec: 8 of mainpuri/Gutka Act 2019 of PS Kamber City* *▪️دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ ماہی مکول انسپیکٹر مختیار احمد میمن بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں منشیات فروش ملزم ذاکر حسین کھہاوڑ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو اسی گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے* 👉 *FIR#04/2025 u/s 9(3)c CNSA of PS Mahi Makol* *▪تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد سب انسپیکٹر اوشاق علی شر بمع اسٹاف نے چھاپامار کارروائی میں شہری ظہیر احمد کلہوڑو کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہے* *▪چوتھی کارروائی میں بھی ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد بمع اسٹاف نے شہری حسین کلہوڑو کی گمشدہ موبائل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہے* *▪پانچویں کارروائی میں آئی سی پی پی ڈیرا اے ایس آئی غلام محمد جھتیال بمع اسٹاف نے چھاپا مار کارروائی میں شہری عبدالصمد پتوجو کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہے* *▪️جب کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے* *ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس*

Comments