
Kamber Shahdadkot Police
372 subscribers
About Kamber Shahdadkot Police
ڈسٹرکٹ پولیس قمبر شہدادکوٹ آفیشل واٹس ایپ چینل۔ ڈسٹرکٹ پولیس قمبر شہدادکوٹ کی اپڈیٹس جاننے کے لیئے ہمارے چینل کو فالو کریں۔
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*🇭🇹KAMBER SHAHDADKOT POLICE* *DATED:18-05-2025* *▪قمبر شہدادکوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی!* *▪️تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ پولیس کی مخفی اطلاع پر بہترین کارروائی* *▪️سکھر سے چوری شدہ کار برآمد. تصدیق کے بعد مالک کے حوالے۔* *▪️تفصیلات کے مطابق▪️* *▪️ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ انسپیکٹر غلام مصطفیٰ کھوسو بمع اسٹاف معمول کے مطابق گشت پر تھے تو خفیہ اطلاع ملنے پر نزد انگھ موڑ کے قریب تھانہ ایئر پورٹ سکھر کی حدود سے 2025-05-10 کو چوری شدہ XLI کار ماڈل 2013 رجسٹریشن نمبر AZS-027 برآمد کر کے اصل مالک محمد نواز عرف ڈاڈو مگسی سکنہ شاہ خالد کالونی سکھر کے حوالے کر دی ہے* *▪️مالک نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور ایس ایچ او بی سیکشن شہدادکوٹ سمیت اسٹاف کو ہار پہنائے* *▪️ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب کی جانب سے پولیس پارٹی کیلئے شاباشی کا پیغام* *ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس*


*🇭🇹KAMBER SHAHDADKOT POLICE* *DATED:17-05-2025* *▪ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب کے احکامات پر جرائم پیشہ و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری!!.* *▪منشیات فروش، اشتہاری و مطلوب سمیت چار ملزمان گرفتار- اسلحہ، منشیات اور موٹرسائیکلیں برآمد- مقدمات درج* *▪️تفصیلات کے مطابق▪️* *▪ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپیکٹر شاھد خان بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر علن شاہ روڈ نزد ٹانوری شاخ سے کارروائی! تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ کے کیس میں مطلوب ملزم اصغر لغاری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے* *👉Wanted FIR#96/2025 u/s 394, 34 PPC of PS A Sec: Shahdadkot* *👉Now FIR#105/2025 u/s 412 PPC of PS A Sec: Shahdadkot* *▪دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سجاول جونیجو انسپیکٹر احمد علی اوڈھو بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر گڑھی روڈ نزد لغاری موڑ سے کارروائی! تھانہ سجاول جونیجو کے دو کیسز میں مطلوب ملزم نوید چانڈیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جرم میں استعمال شدہ پسٹل+ گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے* *👉Wanted in FIR#27/2025 u/s 324, 353, 401, 34 6/7 ATA of PS Sijawal Junejo* *👉Wanted FIR#26/2025 u/s 392 PPC of PS Sijawal Junejo* *👉FIR#31/2025 u/s 24 SAA of PS Sijawal junejo* *▪تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ بھرام انسپیکٹر علی حسن مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی! تھانہ بھرام کے کیس میں اشتہاری ملزم مور مگسی کو گرفتار کر لیا ہے* *👉PO in:FIR#64/2021 u/s 353, 224, 225, 147, 149 PPC of PS Behram* *▪️چوتھی کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد انسپیکٹر غلام مصطفیٰ میرانی بمع اسٹاف نے نصیرآباد۔باڈھ روڈ سے کارروائی میں منشیات فروش ملزم وکیل احمد تونیہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے* 👉 *FIR#59/2025 u/s 9(i)3a CNSA of PS Nasirabad* *▪پانچویں کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ انسپیکٹر غلام مصطفیٰ کھوسو بمع اسٹاف نے چھاپا مار کارروائی میں شہری فھد ابڑو کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہے* *▪️جب کے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے* *ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس*


*🇭🇹KAMBER SHAHDADKOT POLICE* *DATED:19-05-2025* *▪ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری!!.* *▪️منشیات فروش ملزم گرفتار- چرس اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد- مقدمہ درج* *▪️تفصیلات کے مطابق▪* *▪ایس ایچ او تھانہ وگن انسپیکٹر سید وریل علی شاہ بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر وگن ٹو وارہ روڈ سے کارروائی! منشیات فروش ملزم فھد تونیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے (195) گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے* *👉FIR#47/2025 u/s 9(i)3a CNSA of PS Wagan* *▪دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد انسپیکٹر غلام مصطفیٰ میرانی بمع اسٹاف نے چھاپا مار کارروائی میں شہری سرفراز کاندھڑو کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہے* *▪️جب کے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے* *ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس*


*🇭🇹KAMBER SHAHDADKOT POLICE* *DATED: 15-05-2025* *▪️تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ کی حدود میں فائرنگ سے نوجوان انور حسین بلیدی کے زخمی ہونے کا واقعہ* *▪️لوکل پولیس اطلاع پر بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی* *▪️زخمی نوجوان کو فوری علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد مزید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے* *▪️جب کہ پولیس نے ناکابندی کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے علاقے کا سرچ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے زخمی کے سالوں کے گھر کے اوپر ریڈ بھی کیا ہے* *▪️ابتدائی اطلاع کے مطابق زخمی انور حسین بلیدی گائوں الھرکھیو بلیدی تحصیل قمبر کا رہائشی ہے اور اس کی پہلی شادی شہدادکوٹ سے ہے۔ کل زخمی کی دوسری شادی تھی۔ دوسری شادی سے منع پر یہ واقعہ پیش آیا ہے* *▪️مزید تفتیش اور ضابطہ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔* *▪️ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اے سیکشن شہدادکوٹ اور ایس ڈی پی او شہدادکوٹ کو واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں*۔ *▪️ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس*

*🇵🇰KAMBER SHAHDADKOT POLICE* *DATED:16-05-2025* *▪️16 مئی یوم تشکر* *ہم زندہ قوم ہیں ۔پائندہ قوم ہیں* *ہم سب کی ہے پہنچان ۔پاکستان پاکستان* *▪️آپریشن "بنیان المرصوص" کی کامیابی کے بعد ملک بھر کی طرح اج ضلع قمبر شہدادکوٹ میں بھی یومِ تشکر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کامیابی اور قوم کے اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔* *▪ایس ایس پی آفس قمبر شہدادکوٹ میں یومِ تشکر کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔** *▪️ایس ایس پی آفس کی مسجد سمیت تمام تھانوں میں قرآن خوانی کرائی گئی ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی، جبکہ آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی پر ربِ ذوالجلال کا شکر ادا کیا گیا۔* *▪️ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور وطن عزیز پاکستان اور شہداء کیلئے خصوصی دعا مانگی* *▪️یومِ تشکر نہ صرف عسکری کامیابی کی یادگار ہے بلکہ پوری قوم کے اتحاد، حوصلے اور قربانیوں کا مظہر بھی ہے۔* *▪️ضلع قمبر شہدادکوٹ پولیس وطنِ عزیز کے دفاع، امن و امان اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔* *ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس*


*🇭🇹KAMBER SHAHDADKOT POLICE* *DATED:15-05-2025* *▪ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری!!.* *▪منشیات فروش ملزم گرفتار- چرس برآمد- مقدمہ درج* *▪️تفصیلات کے مطابق▪️* *▪ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد انسپیکٹر غلام مصطفیٰ میرانی بمع اسٹاف کی خفیہ اطلاع پر نصیرآباد ٹو وارہ روڈ سے کارروائی! منشیات فروش ملزم مختیار علی عرف شیدی نوناری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو تیس گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے* *👉FIR#58/2025 u/s 9(i)3c CNSA of PS Nasirabad* *▪️جب کے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے* *ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس*
