Kamber Shahdadkot Police
Kamber Shahdadkot Police
February 13, 2025 at 07:17 AM
*🇭🇹KAMBER SHAHDADKOT POLICE* *DATED:13-02-2025* *▪️قمبر شہدادکوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی!!* *▪️قمبر پولیس نے ڈکیتی واردات کے دوران قتل ہونے والے ذیشان جتک بروہی بلائینڈ مرڈر کیس کو انتہائی مہارت سے قلیل مدت میں ٹریس آئوٹ کرلیا۔* *▪️واقعے میں ملوث ملزم گرفتار- جرم میں استعمال شدہ پسٹل + گولیاں برآمد۔* *▪️ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی انسپیکٹر اختر علی ابڑو بمع اسٹاف کی کامیاب کارروائی!!* *▪️تفصیلات کے مطابق▪️* *▪️مورخہ 2025-01-22 کو تھانہ قمبر سٹی کی حدود نزد گرڈ اسٹیشن قمبر سے موٹرسائیکل سوار نامعلوم ڈاکووٰں نے بروہی محلہ قمبر کے رہائشی نوجوان ذیشان جتک بروہی سے موٹرسائیکل چھین کر مزاحمت پر قتل کے کے فرار ہوگئے تھے۔* *▪️جس واقعے کی مندرجہ ذیل رپورٹ تھانہ قمبر سٹی پر مقتول نوجوان کی والد عبدالرشید جتک بروہی کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔* 👉 *FIR#32/2025 u/s 397, 302, 34 PPC of PS Kamber City* *▪️ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کیس کو ٹریس آئوٹ کرنے کیلئے ڈی ایس پی قمبر سرفراز احمد پیچوہو کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی انسپیکٹر اختر علی ابڑو , انچارج آئی ٹی، انچارج سی آئی اے انسپیکٹر میران خان درانی اور ضلع کے تجربیکار و محنتی پولیس افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی.* *▪️تحقیقاتی ٹیم کی شب و روز کوششوں اور کاوشوں کے نتیجے میں قمبر سٹی پولیس نے واردات میں ملوث ملزم بنام۔👇* *▪فہد علی ولد محمد مٹھل چانڈیو سکنہ گائوں نوناری تعلقہ قمبر کو دوست علی روڈ نزد بائی پاس سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جرم میں استعمال شدہ پسٹل + گولیاں برآمد کر کے مزید ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔* 👉 *FIR#61/2025 u/s 24 SAA of PS Kamber City* *▪️موقعے واردات سے ملنے والے خول اور سیمپلز کو فارنزک اور کیمیکل رپورٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔* *▪️جب کہ واقعے میں ملوث باقی جوابداروں کی گرفتاری اور موٹرسائیکل رکوری کیلئے کوششیں جاری ہے* *ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس*

Comments