Path To Peace🕊️
Path To Peace🕊️
February 16, 2025 at 09:49 AM
🌼Ramadan Preparation 2025 *🎀 استقبالِ رمضان سیریز* *🌸۔ اپنی نماز کو قیمتی بنائیں* کیا چیزیں نماز کو بیش قیمت بناتی ہیں؟ نماز چار چیزوں (اذان، وضو، نماز، اذکار) کا ایک پیکج ہے۔ پانچ وقت کی اذان کا جواب دیں پھر اذان کے بعد کی دعا پڑھیں۔ توجہ کے ساتھ مکمل وضو کریں، وضو سے پہلے بسم اللہ اور آخر میں وضو کے بعد کی دعا پڑھیں۔ وقت کی پابندی کرتے ہوۓ خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھیں۔ اور ہر نماز کے ساتھ نماز کے بعد کے اذکار کریں۔ آپ کی نماز کی قدر و قیمت انہی تمام چیزوں سے ہے۔ اگر آپ اذان کا جواب نہیں دیتے اذان کے بعد دعا نہیں پڑھتے، دھیان سے وضو نہیں کرتے وضو کے بعد کی دعا نہیں پڑھتے اور نماز کو ایک روٹین کی طرح قلب کی غیر حاضری کے ساتھ ادا کرتے ہیں اور نماز کے بعد کے اذکار بھی نہیں کرتے۔ تو کیا آپ اپنی نماز کو مکمل سمجھ سکتے ہیں؟

Comments