Path To Peace🕊️
Path To Peace🕊️
February 19, 2025 at 01:29 PM
”مولا! تیری عزت و جلال کی قسم! میں نے کبھی تیرے مقابلے پر گناہ نہیں کیا۔ مجھ سے جو بھی گناہ ہوئے، میں اُن کی سزا سے لاعلم نہ تھا، تیری پکڑ کا ڈر بھی رہتا تھا، تیری نظر کو کبھی ہلکا نہیں سمجھا۔۔۔ بس میرا نفس مجھے بہلاتا رہا، میری بدبختی مجھے لے ڈوبی، مجھے تیرے ڈالے گئے پردے نے دھوکے میں رکھا، میں نے سراسر اپنی نادانی کی وجہ سے تیری نافرمانی کی ... مولا! اب تیرے عذاب سے مجھے کون بچائے گا؟! اگر تو بھی اپنا دَر بند کر لے گا تو میں کس کے دَر پر جاؤں گا؟! ہائے رے پشیمانی! کہ میں اپنے رب کی نافرمانی میں دن گزارتا رہا، ہائے رے بربادی! کہ میں نے کتنی دفعہ توبہ کی اور ہر بار گناہ پر لوٹ گیا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مجھے اپنے رب سے حیا کر لینی چاہیے۔“ (صفة الصفوة لابن الجوزي : ١٠٦/٢)

Comments