
PTI Official
February 20, 2025 at 10:34 AM
*🚨فوجی عدالتوں کے کیس میں عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری کے دلائل ۔*
*▪️فوج کو سویلین کی معاونت کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے،عزیر بھنڈاری*
*▪️لیکن فوجی عدالتیں سویلین عدالتوں کی جگہ نہیں لے سکتیں، عزیر بھنڈاری*
*▪️9 مئی اور 10 مئی کو جو ہوا اس وقت آرٹیکل 245 کا اطلاق ہوا،عزیر بھنڈاری*
*▪️فوج نے سویلین کی کسٹڈی مانگی تھی،عزیر بھنڈاری*
*▪️آرٹیکل 245 کے اطلاق کا نوٹیفکیشن کہاں ہے،جسٹس محمد علی مظہر*
*▪️اعتراز احسن کی درخواست میں موجود ہے، عزیر بھنڈاری*
*▪️اعتزاز احسن نے تو سوال اٹھایا کہ یہ مقدمہ میرے نام سے کیوں نہیں جواد ایس خواجہ کے نام سے کیوں ہے،جسٹس امین الدین خان*
*▪️پنجاب حکومت نے آرٹیکل 245 کا نوٹیفکیشن نکالا تھا،عزیر بھنڈاری*
*▪️صرف پنجاب میں ہی 245 کا اطلاق ہوا،جسٹس محمد علی مظہر*
*▪️خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بھی ہوا بلوچستان سے متعلق علم نہیں،عزیر بھنڈاری*
*▪️آرٹیکل 245 کے دائرے کے باہر فوج نہیں جاسکتی،عزیر بھنڈاری*
*▪️آرٹیکل 8 کی شق 3 اور 245 میں کیا تعلق ہے،جسٹس جمال خان مندوخیل*
*▪️سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیا کوئی کابینہ کا فیصلہ تھا، جسٹس محمد علی مظہر*
*▪️قومی اسمبلی کی قراردادیں بھی اور کابینہ کا فیصلہ بھی موجود ہے، عزیر بھنڈاری*
*▪️اس قرارداد میں تین قوانین کے تحت ملٹری ٹرائل کی حمایت کی گئی، عزیر بھنڈاری*
*▪️قرارداد اور کابینہ کا فیصلہ تو انتظامی ہے،جسٹس محمد علی مظہر*
*▪️آئین میں آئین سازی کی پاور صرف پارلیمنٹ کو ہے،جسٹس جمال خان مندوخیل*
*▪️26 ویں ترمیم میں انہوں نے صوبائی آئینی بنچز کی تشکیل صوبائی قراردادوں سے مشروط کی، عزیر بھنڈاری*
*▪️9 مئی سے متعلق ملٹری ٹرائل کی قرارداد سیاسی نوعیت کی ہے،عزیر بھنڈاری*
*▪️پارلیمنٹ نے تو 5 ججز کے فیصلے کے خلاف بھی قرار داد پاس کی، جسٹس جمال خان مندوخیل*
*▪️ججز بارے تو پارلیمنٹ بہت کچھ کہتی رہتی ہے،عزیر بھنڈاری*
*▪️آئین میں سویلین کے کورٹ مارشل کی کوئی شق موجود نہیں،عزیر بھنڈاری*
*▪️245 کے علاؤہ فوج کے پاس سویلین کے لیے کوئی اختیار نہیں،عزیر بھنڈاری*
*▪️245 میں فوج کو جوڈیشل اختیار نہیں،عزیر بھنڈاری*
*▪️شاید کوئی اور آئین کی شق ہو جس کے تحت ملٹری ٹرائل سویلین کا ہوسکے لیکن میرے علم میں ایسا کچھ نہیں،عزیر بھنڈاری*