
Tehzeebezindagi
February 7, 2025 at 03:51 PM
📷 *چھوٹے بچوں کی لڑائیاں اور ہمارا ردعمل|انفوگرافک*
س: سات سال سے کم عمر بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائیوں پر ہمیں کس طرح کا رد عمل ظاہر کرنا چاہیے؟
1️⃣ بچہ جھگڑالو کیوں ہوتا ہے؟
اگر آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کا بچہ اس ماحول میں بھی جہاں اس کے ہم عمر بچے ہیں، ان سے لڑتا جھگڑتا ہے تو اس کے والدین کے لئے ایک پیغام ہے کہ اس بچے کو ضروری معاشرتی گروتھ نہیں مل پائی ہے۔
2️⃣ بچوں کی لڑائی جھگڑے کے دوران والدین کا ردعمل کیا ہونا چاہیے؟
جب بچے اپنے ہم عمر بچوں سے لڑائی جھگڑا کریں تو ہمیں ان کے رابطےکو توڑنا اور حتی ایسا بھی نہیں کرنا چاہیے: اچھا! تم یہاں بیٹھ جاؤ، تم جاؤ اپنی ماں کے پاس بیٹھو، اب اکٹھے نہ کھیلنا بلکہ
⚽️ اس کی بنیاد فراہم کریں مثال کے طور پر آپ لوگ ایک گیند کے ساتھ مل کر کیسے کھیل سکتے ہیں تاکہ میں بھی کھیل کا حصہ بنوں اور ساتھ دوں۔
3️⃣ بچوں کے تنازعات میں فیصلہ یعنی اختلافات کو بڑھانا
والدین بچوں کے تنازعات میں فیصلہ نہ کریں مثال کے طور پر تمہاری غلطی ہے، تمہیں یہ کام نہیں کرنا چاہیے تھا وغیرہ
‼️ بچوں کے درمیان فیصلہ کرنا یعنی ان کے اختلاف کو مزید بڑھانا ہے۔
4️⃣ بچے کا منفعل ہونا یعنی کیا؟
بعض اوقات ہم والدین دیکھتے ہیں کہ ہمارا بچہ منفعل(اثر قبول کرنے والا) ہے۔ مثال کے طور پر دعوتوں میں اسے کوئی بھی تھپڑ مار کر چلا جاتا ہے۔
🔺اب ہم اسے سکھاتے ہیں کہ کسی کے مارنے سے پہلے تم اسے لگا دینا۔
👆یہ والدین نہیں جانتے ہیں کہ ایسا کرنے سے ان کا بچہ مستحفظ (ضرورت پڑنے پر کام میں لایا جانے والا) بن گیا اور اگر اس کے پاس سے کوئی گزرا اور غلطی سے اسے اس کا ہاتھ لگ گیا تو وہ اسے لات دے مارے گا۔
5️⃣ بچے کا شیڈول نہ ہونے کے بھیانک نتائج
معمولا جب ایک بچے کا لڑائی جگھڑا زیادہ ہو جائے تو اس کا مطلب ہے اس بچہ کا کوئی شیڈول نہیں۔
❇️ اگر ہم اس کے لیے کوئی کھیل اور سرگرمی کا شیڈول بنا سکیں تو وہ بجائے اس کے کہ ایک دوسرے سے لڑیں، ان کی توجہ کھیل کی طرف مبذول ہو جائے گی۔ لہذا حتما کھیل کو اپنے پیش نظر رکھیں۔
سید علی رضا تراشیون| tarashiun.ir
#تربیتی_سوال_و_جواب
#infographic #question1 #alirezatarashiun #children #fights #reaction #schedule #results #tehzeebezindagi
🪀Whatsapp Official Channel👇🏻
https://whatsapp.com/channel/0029VaL5SfJCsU9HAnjZeH1B
❤️
👍
6