Tehzeebezindagi
Tehzeebezindagi
February 28, 2025 at 03:26 PM
*📷 ضدی، ہر چیز پر مالکیت جتانے اور ہر کام میں ٹانگ اڑانے والا بچہ* > ⁉️ میرا ایک چھوٹا اور ایک بڑا بیٹا ہے۔ چھوٹا بیٹا بہت بہانے باز اور ضدی ہے۔ یہاں تک کہ ہر چیز پر اپنی ملکیت جتاتا اور ہمیشہ یہ چاہتا ہے کہ اس کی بات مانی جائے۔ ہر کام میں ٹانگ اڑاتا ہے اور صرف اپنی رائے ٹھونسنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس بچے کے ساتھ کیا کروں؟ https://chat.whatsapp.com/L3YZz5qtM2e04d5PKJ6Vtm `1️⃣ چار سالہ بچے کا طرزِ زندگی اور ہمارا برتاؤ` چار سال کی عمر میں بچوں کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت خودمختاری اور خود پسندی ہے جو کہ گھریلو ماحول میں مستقل مزاجی کا باعث بنتا ہے۔ وہ دوسروں کے مشوروں کو پوری طرح نہیں سنتا ہے لہذا ہمیں اپنے انداز کو بدلنا ہوگا کہ بچے کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا ہے جس سے وہ ضدی نہ ہو ۔ مثلا ایک مخصوص مدت تک ہم باقاعدہ کہیں کہ "آج سے ہمارے ٹی وی چینلز کو تبدیل کرنا تمہارے اختیار میں ہوگا اور اسے تم سنبھالو۔" 👆🏻اس طرح اس کے اندر بات ماننے والی حس جاگے گی۔ نہ یہ کہ جب بچے کے ہاتھ میں ٹی وی کا ریموٹ دیکھیں تو اس سے چھینیں اور کہیں ریموٹ ہرگز بچہ کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہیے۔ `2️⃣ ہر وقت حکم دینے سے کام نہ چلائیں!` بعض اوقات ہم حکم دینے کی بجائے خبری جملوں کا استعمال کریں۔مثلا جب سونے کا وقت ہو تو بچوں سے کہیں! میں اور آپ کی ماماں تھکے ہوئے ہیں لہذا سوتے ہیں۔ اس طرح کا اظہار بچوں کی طرف سے نرمی کا باعث بنے گا۔ `3️⃣ کھیل کھیل اور بس کھیل` ضد اور ہٹ دھرمی کا ایک اور عنصر (خاص طور پر تین سے سات سال کی عمر کے دوران) یہ ہے کہ ہمارے پاس بچوں کے لیے کوئی شیڈول نہیں ہوتا۔ اس عمر میں ، بچوں کی دنیا صرف اور صرف کھیل ہونا چاہیے۔ 🏏 کھیل کے لیے بھی اس کے ساتھ کھیلنے والوں، مناسب ماحول، کھلونوں وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ منصوبہ بندی کی ایک جہت یہ ہے کہ ہم بچےکو اس کے ساتھیوں کےساتھ کھیلنےکا ماحول فراہم کریں۔ اگر سب کچھ فراہم ہو اور بچہ کھیلنےمیں محو ہوجائے تو یہ ہمارے اور بچے کے لیےسب سے بہترین لمحات ہیں۔ چونکہ یہ ایسا ماحول ہے جو بچے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، لہذا یہ بچے کو زیادہ فرمانبردار اور آرام دہ بناتا ہے۔ > ⚠️ البتہ یہ ضروری نہیں کہ جو بھی ہم نے برنامہ بنایا اس کا اعلان کریں بلکہ بچے کو اس کے تحت تاثیر قرار دیں اور ماحول فراہم کریں۔ اگر برنامے کا اعلان کریں تو ممکن ہے بچے کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے۔ سید علی رضا تراشیون| tarashiun.ir *🪀WhatsApp Channel👇🏻* https://whatsapp.com/channel/0029VaL5SfJCsU9HAnjZeH1B
👍 3

Comments