
🌹ــ مرحبا ماہ رمضان المبارک ــ🌹
February 19, 2025 at 01:48 AM
*💞"مومن ایسا تو نہیں ہوتا."*🤔
*مومن راز رکھنے والا ہوتا ہے، ایک انسان سے باتیں سن کر دوسرے تک پہنچانے والا نہیں ہوتا۔*
*وہ سمندر کی سی وسعت رکھتا ہے، جس کے اندر جو ڈالا جائے وہ پی جاتا ہے، سہہ جاتا ہے، سب کچھ اُچھال کر باہر نہیں پھینک دیتا۔*
*ہمارے معاشرے میں، محفلوں میں یہ بات عام ہے، ایک جگہ پر ہوتے ہیں تو انھیں کے خیرخواہ بن بیٹھتے ہیں، بس وہاں سے نکلتے ہی خیرخواہی اور محبتیں ختم ہوجاتی ہے*
*جب کسی دوسرے کی محفل میں جاتے ہیں تو وہی باتیں دہراتے ہیں، اور گھروں میں رشتوں میں اختلافات، بدگمانیاں ڈالتے ہیں۔*
*یہ ایک مومن کا رویہ نہیں ہوتا، یہ منافقت ہے، چغل خوری ہے کہ باتیں اِدھر اُدھر کی جائیں۔*
*اور چغل خور کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "چغل خور جنت میں داخل نہ ہوگا"
*خدارا !! اپنی محفلوں کو اس سے پاک رکھو*
❤️
😢
👍
💯
😭
🙏
16