🌹ــ اسلامی گلدستہ ــ🌹
February 21, 2025 at 04:15 PM
🌹بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ🌹
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ!!!!!
*سلسله آداب زندگی ( معاشرات)*
*`سلسلہ نمبر 48:`*
💗خط و کتابت کے آداب💗
1: کسی سے خط و کتابت کرنی ہو تو تحریر کی ابتدا بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کرنی چاہیے۔
2: جس کے نام خط لکھا جا رہا ہو اس کے مقام و مرتبہ کا لحاظ رکھتے ہوئے خطاب کرنا چاہیے۔
مثلاً محترم و مکرم والد صاحب ! لائق صد احترام استاذ محترم!
3: مخاطب کا نام لکھنے کے بعد "السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ “ لکھنا چاہیے۔
4: ایسے الفاظ جو مسنون سلام کی ادائیگی سے قاصر ہوں ان سے سلام نہ کیا جائے۔ مثلاً Hi, AoA۔
5: خط لکھتے ہوئے اپنے مافی الضمیر کا اظہار اس طریقے سے کریں کہ مخاطب آپ کی تحریر کے مقصد کو سمجھ پائے۔ چنانچہ تحریر کی زبان انتہائی صاف ، سادہ اور واضح ہو۔
6: کسی کا خط یا تحریر اگر ہاتھ لگے تو صاحب تحریر یا مکتوب الیہ ( جس کو خط لکھا جا رہا ہے) کی اجازت کے بغیر نہ پڑھا جائے۔
اس طرح کا عمل اخلاقی خیانت شمار ہو گا۔
ہاں اگر صاحب تحریر یا مکتوب الیہ خود پڑھنے کی اجازت دے دیں تو اب پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
7: خط میں الفاظ اور مضمون کا چناؤ کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے۔
نامناسب الفاظ، جذباتیت پر مبنی تحریر اور غصے پر مشتمل جملوں سے دور رہتے ہوئے شائستگی اور اعتدال سے تحریر لکھنی چاہیے۔
08: اگر کوئی شخص خود تحریر نہیں کر سکتا اور آپ سے لکھوانا چاہتا ہے تو اس کی بات دیانتداری کے ساتھ صحیح طور پر لکھیں۔
اپنی جانب سے کوئی مضمون یا جملے ہر گز نہ لکھیں۔
ہاں اگر اس کی اجازت ہو کہ میرے اس مضمون کو اپنے الفاظ میں تعبیر کر دیں تو بہتر یہ ہے کہ لکھنے کے بعد ایک بار اسے پڑھ کر سنا دیا جائے۔
9: اگر کوئی شخص راز کی بات لکھوانا چاہ رہا ہو تو لکھ دیں لیکن اس کا راز کسی دوسرے کے سامنے افشاء نہ کریں۔
10: وقتا فوقتا اپنے عزیز و احباب اور دوست رشتہ دار وغیرہ کو خط لکھ کر اپنی خیریت سے آگاہ اور ان کی خیریت دریافت کرتے رہیں۔
11: خط کے آخر میں اپنا نام اور تاریخ واضح طور پر لکھیں۔
12: ڈاک لفافے پر مکتوب الیہ ( جس کو خط بھیجا جارہا ہو ) کا نام، پتہ اور فون نمبر وغیرہ واضح لکھیں تا کہ خط پہنچنے میں کسی وقت کا سامنا نہ ہو۔
13: جب کسی کو اپنی ضرورت کی وجہ سے خط لکھ رہے ہوں تو بہتر یہ ہے کہ واپسی لفافے کا بوجھ مکتوب الیہ پر نہ ڈالیں بلکہ اپنے خط میں واپسی لفافہ بھی رکھ لیں جس پر آپ کا نام اور پتہ واضح طور پر لکھا ہو۔
14: خط کے لفافے پر استعمال شدہ ڈاک ٹکٹ استعمال نہ کریں۔
کسی پرانے خط پر استعمال شدہ ٹکٹیں اٹھا کر استعمال کرنے سے احتراز رکھیں۔
یہ مالی خیانت شمار ہو گی۔
15: خط لکھتے وقت ضرورت کو ضرور ملحوظ رکھیں۔
بلا ضرورت خط و کتابت کرنا مناسب نہیں۔
اللَّهُمَّ تَرَحَّمْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا تَرَ حَّمْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ تَحَنَّنْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا تَحَنَّنْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اللَّهُمَّ سَلَّمْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا سَلَّمْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
✅✅✅✅✅✅✅✅
❤️
2