🌹ــ مرحبا ماہ رمضان المبارک ــ🌹
🌹ــ مرحبا ماہ رمضان المبارک ــ🌹
February 28, 2025 at 04:07 PM
🌹بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ🌹 #سلسلہ_مسائل_فقہیہ                            #احکام_الصلوة     ━━❰・ پوسٹ نمبر 131 ・❱━━━              نماز کا مسنون طریقہ: 🔷 قعدے کی حالت : (1) دوسری رکعت مکمل کرنے کے بعد اس طرح دو زانو بیٹھ جائیں جیسا کہ دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا طریقہ  لکھا گیا ہے۔ اور نظریں اپنی گود پر جمائے رکھیں۔ (2) اس کے بعد "التحیات" پڑھیں۔ (3)"التحیات" میں جب "اشھدان لاإلٰه" پر پہنچیں تو دائیں ہاتھ کا حلقہ بنا کر شہادت کی انگلی اس حدتک  اٹھائیں کہ انگلی کا رخ قبلہ کی طرف ہی رہے ،آسمان کی طرف رخ نہ ہو، اور جب '' إلاللہ" پر پہنچیں تو انگلی نیچی کرلیں۔ (4) اور یہ حلقہ سلام پھیرنے تک برقرار رکھیں۔ (5) اگر پہلاقعدہ ہوتو "التحیات" پڑھتے ہی فوراً تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوجائیں، بالکل تاخیر نہ کریں۔ (6) اگر قعدہ اخیرہ ہو تو "التحیات" کے بعد درودِ ابراہیمی پڑھیں،اس کے بعد کوئی دعائے ماثورہ پڑھیں۔   📚حوالہ: (1) درمختار 2/216 (2) شامی 2/217 (3) کتاب المسائل 1/360 مرتب:✍  مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
❤️ 2

Comments