🌹ــ مرحبا ماہ رمضان المبارک ــ🌹
🌹ــ مرحبا ماہ رمضان المبارک ــ🌹
March 1, 2025 at 04:46 PM
*_لمحات رمضان کو ضائع کرانے والے 7 چور_* *`❶ کیبل`* .... موبائل فون اور سوشل میڈیا: یہ انتہائی خطر ناک چور ہیں۔ یہ فضول ڈراموں اور رمضان ٹرانسمیشن جیسی لغویات میں لگا کر عبادات سے محروم کریں گے ... *`❷ بازار`* یہ چور بڑا شاطر ہے یہ آپ سے پیسہ اور وقت دونوں لے اُڑے گا. اور اکثر افطاری کے وقت دعا سے محروم کر دے گا۔ *`❸ کچن`* یہ چور خواتین کو ٹارگٹ کرتا ہے . انہیں طرح طرح کے پکوانوں میں لگا کر تلاوت ذکر اذکار سے محروم کرتا ہے . یاد رکھیں ! سادہ غذا آپ کی صحت اور پیسوں کی حفاظت کا ذریعہ ہے ۔ سادہ غذا آپ کو چست رکھے گی۔ *`❹ سحری کی تیاری!`* یہ بظاہر بزرگ چور ہے ۔ مگر یہ آدھی رات سے ہی سحری کی تیاری میں لگا کر آپ سے تہجد نوافل اور دُعا کے سب مواقع چھین لے گا... سحری میں تہجد اور دعا کا بہت اہتمام کریں . *`❺ فیس بک!`* یہ چور بڑا پروفیشنل ہے یہ ہر دم آپ کے ساتھ ہوتا ہے. یہ نہ صرف آپ سے آپ کا وقت چھین لے گا بلکہ آپ کو غیبت جیسے گناہ کبیرہ میں اُلجھائے رکھے گا۔ *`❻ لڈو گیم!`* یہ بھی وقت کو ضائع کرنے کا ماہر چور ہے۔ *`❼ نیند !`* یہ چور نقصان دہ نہیں مگر یہ بہت چالاک ہے . یہ آپ کو رمضان میں تھپکی دے کر سلا دے گا۔ جبکہ رمضان میں مجموعی 6 گھنٹے کی نیند کافی ہے۔ خود پڑھ کر دوسروں تک پہنچانا بھی صدقہ جاریہ ہے https://whatsapp.com/channel/0029VaK2UmUJ3jv5Yyg3E52J
❤️ 🌸 💯 😢 4

Comments