
🌹ــ مرحبا ماہ رمضان المبارک ــ🌹
March 1, 2025 at 05:06 PM
*معمولاتِ رمضان میں کوتاہی دور کرنے کا نسخہ:*
معمولاتِ رمضان میں کی جانے والی ٹال مٹول و تاخیر شیطان کی جانب سے استعمال کیا جانے والا سب سے زیادہ ہلاکت خیز ہتھیار ہے، کوتاہی کو دور کرنے کے لئے دو باتیں ذہن نشیں کر لیں، اپنی عمر لمبی ہونے کی امید نہ رکھیں، جو مل گئی اس کی قدر کا احساس مرنے والوں کی زندگی دیکھ کر کرلیں، دوسری بات رمضان کے ثواب کو مستحضر رکھیں کہ ایسا موسم بار بار ہاتھ نہیں آتا۔
رمضان کو آخری رمضان سمجھیں، ہمیں یا تو رمضان کی قدر نہیں یا زندگی پر بھروسہ ہے کہ اگلے رمضان میں عبادت کرلیں گے، جس کی وجہ سے رمضان کی تیاری اور قدر میں کوتاہی کی جاتی ہے، پتہ نہیں پھر یہ سنہری موقع دوبارہ ملے نہ ملے، اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو توفیق دے کہ اس رمضان کی قدر کریں، اس کے بعد بہت سے رمضان نصیب فرمائے، آمین
❤️
4