🌹ــ مرحبا ماہ رمضان المبارک ــ🌹
🌹ــ مرحبا ماہ رمضان المبارک ــ🌹
March 1, 2025 at 05:15 PM
اس حدیث کا یہ مطلب ہے ہی نہیں کہ فجر کی اذان کے دوران کھا پی کر سحری بند کرسکتے ہیں، اس لیے اس پوسٹ کا یہ عنوان بھی غلط ہے، کیونکہ ایک تو اس حدیث میں فجر اور سحری کا لفظ ہے ہی نہیں، اس لیے یہ بریکٹ میں فجر کے لفظ کا اضافہ خود ساختہ ہے، دوم یہ کہ اس حدیث کا یہ مطلب قرآن وسنت کے واضح دلائل کے بھی خلاف ہے جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ صبح صادق کے بعد سحری کرنا جائز نہیں۔ اس حوالے سے اپنے رسالے "روزے کے مسائل" اور اپنی کتاب "تحفہ ماہ رمضان المبارک" میں بھی کافی تفصیل ذکر کرچکا ہوں۔ اس لیے ایسے کسی بھی مغالطے میں پڑ کر اپنے روزے خراب نہ کریں۔ ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی 17 شعبان المعظم 1446ھ
👍 ❤️ 3

Comments