
DEENDUNYA
February 20, 2025 at 01:30 PM
رمضان-23
ہر شخص پر مرنے سے پہلے اپنے ذمہ رہنے والی نمازوں اور روزوں کا فدیہ ادا کرنے کی وصیت فرض ہے. اگر ایسا نہ کیا تو گناہگار ہوگا.
وصیت کی صورت میں ورثاء پر فرض ہے کہ تجہیز و تکفین کے اخراجات اور قرض نکال کر جتنی جائداد باقی بچے اس کے تہائی میں سے وصیت کے مطابق روزوں اور نمازوں کا فدیہ کریں.
ایک روزے کا فدیہ پونے دو سیر گندم یا اس کی قیمت ہے.
منت کے روزوں کا بھی یہی حکم ہے.
ایک نماز کا فدیہ بھی پونے دو سیر گندم ہے. وتر کو الگ نماز شمار کرکے روزانہ چھ نمازوں کے حساب سے فدیہ ادا کرنا ہوگا.
اگر ورثاء کے پاس اتنا مال نہیں کہ روزوں اور نمازوں کا فدیہ یکمشت ادا کرسکیں تو تھوڑا تھوڑا بھی ادا کرسکتے ہیں.
آپ کے مسائل اور انکا حل
جلد-3
صفحہ-302
مکتبۂ لدھیانوی کراچی
موبائل پر حکمت علاج اور روزانہ مکمل حوالے کے ساتھ دینی مسائل اور احادیث حاصل کرنے کے لئے ٹویٹر پر
www.twitter.com/DEENDUNYA2
فالو کریں.
یا
وٹس ایپ چینل فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0cc63DDmFQ0atZsl3S
صرف ایک سے تین میسیج روزانہ
بطور صدقۂ جاریہ دوستوں سے ضرور شیئر کریں.