DEENDUNYA
DEENDUNYA
February 20, 2025 at 01:30 PM
تیمم-20 سوال کیا کوئی شخص ولی سے مقدم ہو سکتا ہے ؟ اگر ہاں تو نمازہ جنازہ میں ایسے شخص کی موجودگی سے ولی تیمم کرے گا یا وضو ؟ جواب 6۔ فقہ حنفی میں نماز جنازہ کی امامت کے لیے سب سے مقدم مسلمان حاکم وقت ہے یا اس کا نائب ، پھر قاضی، پھر امام مسجد محلہ اور پھر میت کا ولی ہے ، محلہ کے امام کا ولی پر حق امامت میں مقدم ہونا اس وقت ہے جب کہ وہ ولی سے افضل ہو، لیکن اگر ولی امام محلہ سے اعلم یا اتقی ہو تو ولی کا حق مقدم ہے ۔ اگر نماز جنازہ پڑھانے کے لیے ولی سے مقدم کوئی شخص موجود ہے تو وہ نماز جنازہ کے لیے وضو کر سکتا ہے۔ فتویٰ نمبر- 143909202029 دار الافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی موبائل پر حکمت علاج اور روزانہ مکمل حوالے کے ساتھ دینی مسائل اور احادیث حاصل کرنے کے لئے ٹویٹر پر www.twitter.com/DEENDUNYA2 فالو کریں. یا وٹس ایپ چینل فالو کریں https://whatsapp.com/channel/0029Vb0cc63DDmFQ0atZsl3S صرف ایک سے تین میسیج روزانہ بطور صدقۂ جاریہ دوستوں سے ضرور شیئر کریں.

Comments