🇵🇸  𓂆 مسلم فورم 𓂆  🇵🇸
🇵🇸 𓂆 مسلم فورم 𓂆 🇵🇸
February 16, 2025 at 10:25 AM
*"سوشل میڈیا کی اثرات اور ثقافتی بحران"* https://whatsapp.com/channel/0029VadYVUE23n3hs4MgIh2H فلموں، ڈراموں، اشتہارات، ناولوں، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے وٹس ایپ، ٹک ٹوک، فیس بک وغیرہ کے ذریعے گھر کے کام کو اس طرح حقیر اور بے توقیر دکھایا گیا ہے کہ ایک عورت کی نظر میں سب سے غیر ضروری اور وقت ضائع کرنے والا عمل یہی بن چکا ہے۔ وہ باہر جا کر چاہے کتنی ہی وزنی مشینوں کو جم میں اٹھا لے، اپنی جسمانی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے، لیکن جب بات گھر کے معمولات کی آتی ہے، تو یہ کام اُسے نہ صرف بوجھ محسوس ہوتا ہے، بلکہ اپنی عزت نفس کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔ اس میں سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی تاثیر بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ وٹس ایپ، فیس بک، ٹک ٹوک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے عورت کی ذہنیت اور ترجیحات پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ یہاں تک کہ ان پلیٹ فارمز پر عورتوں کو ایسی زندگی کے نمونے دکھائے جاتے ہیں جو حقیقی زندگی سے میل نہیں کھاتے۔ نتیجتاً، ایک عورت کے لیے گھر کے کاموں کو نظر انداز کرنا اور بیرونی دنیا میں "پرفیکشن" کا پیچھا کرنا زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ گھر کے کاموں سے بغاوت کی یہ نفسیات مسلمانوں کے معاشرتی نظام میں اس قدر سرایت کر چکی ہے کہ یہ ایک بحران کی صورت اختیار کر گئی ہے۔ ہمارے معاشرتی اقدار، جن میں گھر کے کام کو عورت کی عظمت اور ذمہ داری کا حصہ سمجھا جاتا تھا، اب ایک اجنبی تصوّر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا نے عورتوں میں ایک نیا تصور بیدار کیا ہے، جس میں وہ خود کو "آزاد" اور "مستقل" سمجھنے لگتی ہیں، اور اس آزادی کے تصور میں وہ اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے منحرف ہو جاتی ہیں۔ یہ وہ نفسیاتی انتشار ہے جو صرف فرد کو نہیں بلکہ پورے خاندان اور معاشرتی تانے بانے کو تباہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ اس بغاوت نے نہ صرف گھر کے کام کو بے توقیر کیا ہے، بلکہ اس نے اس بات کی اہمیت کو بھی محو کر دیا ہے کہ کسی بھی خاندان کی استحکام کی بنیاد اس کے داخلی روابط اور ذمہ داریوں پر استوار ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے دکھائی جانے والی جھوٹی آزادی اور روشن خیالیت نے عورت کو اپنے گھریلو کردار سے الگ کر دیا ہے، جس سے ہماری اجتماعی تقدیر متاثر ہو رہی ہے۔ اس بغاوت کا اصل جواز اس بات میں نہیں کہ عورت کو اس کے حقوق سے محروم کیا جائے، بلکہ اس میں ہے کہ ہم نے اپنے معاشرتی اور ثقافتی شناخت کو مغربی رنگ میں رنگ دیا ہے، جہاں عورت کی محنت اور قربانیوں کو کم تر سمجھا جانے لگا ہے۔ یہ نفسیاتی انحراف معاشرتی اخلاقی پستی کا باعث بن رہا ہے، جو کہ ہمارے موجودہ بحرانوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔

Comments