
PTI Khyber Pakhtunkhwa
February 26, 2025 at 08:43 PM
عمران خان کے وژن کے تحت حکومت خیبرپختونخوا نے اوورسیز پاکستانی مزدوروں کو صحت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ!
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سے خیبرپختونخوا کے مزدوروں کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستاننی مزدور اس سہولت کے سب سے زیادہ مستحق ہیں، لیکن بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ اس سہولت سے محروم ہیں۔
حکومت خیبر پختونخوا کے اس فیصلے کے بعد اب لیبر ویزے پر مقیم پاکستانی اپنا علاج کروا کر میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کو بھیجیں گے، تصدیق کے بعد ان کے اہل خانہ کو اخراجات ادا کیے جائیں گے۔
یہ سہولت صرف مزدور طبقے کے لیے ہے۔ جبکہ کاروباری اور اچھی ملازمت والے اوورسیز پاکستانی اس سے مستفید نہیں ہوں گے۔ حکومت کا مقصد محنت کشوں پر معاشی بوجھ کم کرنا اور ان کی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ کیونکہ اورسیز پاکستانی عمران خان اور وزیراعلی خیبر پختونخوا کے دل کے بڑے قریب ہیں۔
#sehatcardforoverseas