
PTI Khyber Pakhtunkhwa
February 28, 2025 at 12:01 PM
*دارالعلوم اکوڑہ خٹک دھماکے میں مولانا حامد الحق اور دیگر کی شہادت۔*
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا اظہار عقیدت۔
وزیر اعلی کا شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔
شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔
سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مدرسے میں اس طرح کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے،
معصوم شہریوں کو اس طرح نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور گھناؤنا فعل ہے،
واقعے میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے لائق نہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،
مولانا حامد الحق کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے،
مرحوم کی سیاسی و مذہبی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا،
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور