
المعهد الإسلامي العربي لعموم الهند ونيبال
February 27, 2025 at 07:25 AM
*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*المعھد الاسلامی العربی لعموم الھند و نیبال کا بارہواں عظیم الشان افتتاحی اجلاس*
از قلم 📝
*محمد حسان ابراہیم قاسمی* مدرب المعھد الاسلامی العربی لعموم الھند و نیبال
*تعارف معھد*
*المعھد الاسلامی العربی* خالص ایک علمی اور ادبی ادارہ ہے، جس کا قیام۱۴۳۴ھ میں *عالم ربانی حضرت مولانا شرفِ عالم صاحب کریمی دامت برکاتہم العالیہ* کے ذریعے عمل میں آیا۔ معھد اپنے قیام کے روز اول سے ہی عربی زبان و ادب کےفروغ میں مشغول ہوکر پورے ملک میں عربی زبان کے طلبہ و اساتذہ اور شائقین کی بے مثال خدمات انجام دے رہا ہے۔
*دورۂ تدریبیہ*
معھد کے نظام میں سے یہ بھی ہے، کہ وہ ہر سال پورے ہندوستان کے مختلف اداروں سے منتخب طلبہ کو کسی ایک ادارے میں جمع کرکے عربی زبان میں تکلم اور محادثات پر قادر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اور یہ لکھنے میں کوئ جھجھک نہیں کہ معھد اپنے اس مقصد میں کامیاب ہے۔ یہ بھی ذہن میں رہے کہ اس کا دورانیہ صرف ایک مہینے کی قلیل مدت پر مشتمل ہوتا ہے۔اس سال معھد کا بارہواں دورۂ تدریبیہ راجھستان کے مشہور و معروف علمی و دینی ادارہ " جامعۃ الھدایہ جے پور " میں ہونا طے پایا۔
*افتتاحی اجلاس*
اس تدریبی دورے کا افتتاحی اجلاس پوری شان و شوکت کے ساتھ 23/2/2025 بعد نماز مغرب *شگفتہ احسان ہال* میں منعقد ہوا، جس کی صدارت معھد کے سرپرست اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری *حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب دامت برکاتہم* نے فرمائ۔
پروگرام کا آغاز *قاری محمد خالد* کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، جب کہ دربار رسالت مآب میں نذرانۂ عقیدت *مولوی محمد احمد میرٹھی* نے پیش کی۔
*عبد اللہ غجرات ، محمد دانش اور محمد* نےبالترتیب اپنے اپنے موضوعات پر عربی زبان میں عمدہ تقریریں پیش کیں۔
مولانا حماد صاحب کے فرزند چھ سالہ *محمد تقی سلمہ* نے بھی عربی زبان میں تقریر پیش کرکے اکابرین و مہمانان کرام سے داد و تحسین حاصل کیے۔
اس کے بعد معھد کی شب وروز کی سرگرمیوں کو متعدد مساہمین اور مشارکین نے مولانا محمد حسان ابراہیم قاسمی کے ساتھ سامعین کے سامنے تمثیلات اور حوار کی شکل میں پیش کیا۔
اس کے بعد دارالعلوم وقف دیوبند کے مؤقر استاد اردو ، عربی اور انگریزی تینوں زبانوں یکساں قدرت رکھنے والے *حضرت مولانا محمد سجاد صاحب حفظہ اللہ* نے انتہائی اہم خطاب فرماتے ہویے عربی زبان کو تاریخی روایات کی روشنی میں عالمی اور آفاقی زبان بتلایا، انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ: *المعھد الاسلامی العربی ایک ایسا منفرد اسٹیج یے، جو دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند، مظاہر علوم، ندوۃ العلماء، اشاعت العلوم اکل کوا، اور ملک کے طول و عرض اور اطراف و اکناف کے مختلف مدارس عربیہ سے طالبان زبان نبوت کو یکجا کرتا ہے۔*
دارالعلوم ندوۃ العلماء سے مہمان خصوصی کی حیثیت سےتشریف لایے *حضرت مولانا محمد سلمان نسیم صاحب* نے آیات قرآنیہ کی روشنی میں عربی زبان کے بقاء اور دوام پر روشنی ڈالی، نیز انھوں نے اپنی طویل گفتگو کے دوران *معھد کو ادب مھجری کے ساتھ تشبیہ دیتے ہویے اس معھد کو "معھد مھجری" قرار دیا، اور فرمایا کہ: اس تحریک کے فوائد ان شاءاللہ پورے عالم میں محسوس کیے جائیں گے۔*
اس کے بعد *حضرت مولانا جابر صاحب مظاہری دامت برکاتہم* مہتمم جامعۃ الصالحات جے پور نے معھد اور اس نظام کے تعلق سے اپنے قیمتی تأثرات اور خیالات کا اظہار فرماتے ہویے معھد کے افتتاحی پروگرام میں شریک ہوکر اپنی بے پناہ خوشی و مسرت کا اظہار فرمایا۔
وہیں ہندوستان کے مشہور و معروف صحافی اور ایڈیٹر *جناب مولانا انصار عزیز ندوی* نے اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہویے معھد کے نظام کو سراہا۔
اس کے بعد معھد کے امین عام ماہر ادیب درجنوں کتب کے مصنف *حضرت مولانا محمد حماد کریمی صاحب حفظہ اللہ* نے اختصار و جامعیت کے ساتھ معھد کی تاریخ بیان کرتے ہویے لوگوں کے سامنے اس کے نظام کا تعارف پیش فرمایا۔
اور معھد کے بانی و روح رواں عالم جلیل *حضرت مولانا شرف عالم صاحب کریمی دامت فیوضھم* کی نیابت کرتے ہویے حضرت مولانا فضل الرحیم صاحب مجددی دامت برکاتہم کی خدمت میں *تشکر نامہ* پیش کیا۔
*کچھ نئ کتابیں 📚*
اسی دوران معھد کے شعبۂ نشر واشاعت سے شائع ہونے والی تین نئ کتابوں کا رسم اجراء عمل میں آیا۔ اور مہمانان کرام کی خدمت وہ کتب بہ طور ہدیہ پیش کی گئیں۔
*(۱) النصیحہ فلسطین نمبر*
*(۲) خطب المعھد*
*(۳) مما راقنی*
بعدہ معھد کے سرپرست مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری *حضرت مولانا فضل الرحکم صاحب مجددی* امیر جامعۃ الھدایۃ جے پور راجھستان نے اپنے صدارتی خطاب میں معھد کے منتظمین، مدربین و اساتذہ اور تمام طلبہ و مشارکین کا شکریہ ادا کرتے ہویے اپنی بات شروع کی، مولانا موصوف نے اپنے خطاب میں جامعۃ الھدایت کا تعارف اور اس کی خدمات جلیلہ کا بھی تذکرہ فرمایا، اور معھد کے نظام کے تعلق سے اپنی خوشی و مسرت ک اظہار کرتے ہویے *آئندہ سال بھی جامعۃ الھدایۃ میں معھد کے دورۂ تدریبیہ کے انعقاد کے لیے مطالبہ کیا۔* اور اخیر میں معھد اور اس بانئ محترم کو دعاؤں سے نوازتے ہویے اپنا صدارتی خطاب مکمل فرمایا۔
نظامت کے فرائض *مولانا توقیر احمد جمالی قاسمی مدرب المعھد* اور *مولانا محمد اسعد رضی قاسمی مدظلہ مدیر الشؤون التعلمیۃ للمعھد* نے بالترتیب بہ حسن و خوبی انجام دیے۔
اجلاس میں علماء اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ معززین اور عمائدین شہر نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس کا اختتام صدر اجلاس و امیر جامعۃ الھدایۃ کی رقت آمیز دعا پر ہوا۔
والسلام: محمد حسان ابراہیم قاسمی
25/2/2025