
دیسی معلومات اور علاج
February 22, 2025 at 07:14 AM
گیسٹرک
جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو تقریبا 40 منٹ سے دو گھنٹے میں اسکا ہاضم کا پراسیس مکمل ھوتا ھے اور پھر یہ ہضم شدہ خوراک آنتوں میں چلی جاتی ھے مگر جب ہمارا معدہ کمزور ھو تو یہی خوراک کئی گھنٹوں تک ہمارے معدہ میں پڑی رہتی ھے جسکی وجہ سے ہمارے معدہ میں تعفن اور گیس بنتی ھے اور یہ گیس کاربن اور امونیا پہ مشتمل ھوتی ھے جو بذریعہ خون ہمارے نظام تنفس میں شامل ھوتی ھے اور ہمارے دماغ اور اعصاب تک پہنچ جاتی ھے جس سے اکثر مریض یہ محسوس کرتے ہیں کہ کھانا کھایا اور گیس دماغ کو چڑھ گئی۔
اب یہاں سے ہی سب نظام ڈسٹرب ھوتا ھے ،اور آنتوں میں بھی تعفن پیدا ھوتا ھے جگر بھی سست روی کا شکار ھوجاتا ھے اور ہم وٹامنز اور کیلشیئم کی کمی کا بھی شکار ھو جاتے ہیں ساتھ ساتھ مذید پیچیدہ امراض بھی جنم لیتے ہیں۔
اب اکثر لوگ اسکو معدہ کی گرمی سمجھ کر خود ساختہ علاج معالجہ شروع کر دیتے ہیں۔ اور کچھ اطباء بھی ٹھنڈے علاج معالجے شروع کر دیتے ہیں مگر حقیقت یہ ھے کہ جب تک نبض نہ دیکھی جائے یا مکمل کیفیت مزاج معلوم نہ ھو کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا اور علاج بھی نقصان دہ ثابت ھوتا ھے۔
المختصر یہ کہ ایسی صورت میں تاخیر کیئے بغیر مستند معالج سے علاج ومعالجہ کروائیں تاکہ زندگی میں پیچیدہ مسائل سے بچ سکیں!!!
کھانے کا وقت مقرر کریں اور ناشتہ بھی وقت پر کریں، شام کا کھانا جلدی کھائیں، نہ کہ رات 9 بجے کے بعد ورنہ کسی بھی علاج سے فائدہ نہیں ھوگا ۔
🌹
1