دیسی معلومات اور علاج
February 24, 2025 at 07:35 AM
مختلف امراض کیلئے مختلف دیسی ٹوٹکے
چہرے سے فالتو بال ختم کرنا ۔
بیسن کو پانی میں گھول کر چہرے پر لگائیں،جب یہ ہلکا خشک ہو جائے تو اسے ہاتھ کی مدد سے کھرچ کر اتار لیں ۔اس سے بال جڑ سے نکل آئیں گے۔
پانی میں نمک ڈال کر سوتی کپڑے سے اسے چہرے پر ملیں ،تقریباًایک ہفتے کے باقاعدہ استعمال سے بال ختم ہو جائیں گے۔
گردن کی سیاہی دور کرنا۔
گردن کی سیاہی یا داغ دھبے دور کرنے کے لئے شہد، لیموں ،ہلدی،کا پیسٹ بنا کر گردن پر لگائیں ،اس سے سیاہی اور داغ دھبے ہی دور نہیں ہوں گے بلکہ گردن گوری بھی معلوم ہو گی۔
آنکھوں کے حلقے دور کرنے کے لئے ۔
آنکھوں کے گرد حیاتین (ای)کا تیل لگائیں حلقے ختم ہو جائیں گے ۔
ایک عددکیلا ،ایک پاؤ پپیتا،ایک پاؤ امرود ،تینوں کی چاٹ بناکر روزانہ استعمال کریں ۔
لیموں کے عرق میں روغنِ چنبیلی کے چند قطرے ملا کر رات کو سونے وقت آنکھوں پر لگانے سے حلقے دور ہوتے ہیں۔
آلو کے ٹکڑے کو کدو کش کرنے کے بعد ململ کے کپڑے میں باندھ کر تقریباپندرہ منٹ آنکھوں پر رکھنے سے بھی سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں ۔
ململ کے کپڑے پر نارنگی کا تازہ رس لگا کر آنکھوں پر رکھنے سے بھی حلقے ختم ہو جاتے ہیں ۔
سر سے جوئیں ختم کرنے کے لئے ۔
سر سے جوئیں ختم کرنے کے لئے تلسی کے پتے منگوائیں،تھوڑے سے پتے پانی سے دھو کر پیس لیں ،پھر رات میں بالوں کی جڑوں میں لگا کرکپڑا باندھ کر سو جائیں۔دوسرے دن صبح کپڑا ہٹا کر سوکھے ہوئے پتوں کو جھاڑ لیں،اورکنگھی کرلیں ۔تھوڑے سے نیم کے پتے اُبال کر ایک بالٹی پانی بنائیں اور اس سے سر دھوئیں ،تلسی کے پتوں کی تاثیر ہے کہ جوئیں دوبارہ نہیں پڑتیں۔
شیمپو بالوں میں لگائیں پھر نل کی دھار کھول کر کنگھی کرتے رہیں،پانی ڈالتے رہیں جب شیمپو بالکل صاف ہو جائے تو ایک چوتھائی چائے کا چمچہ زیتون کا تیل ،دو قطرے لیموں کے ملا کر گیلے بالوں کی جڑوں میں لگا کر گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ کر بالوں میں لپیٹ دیں ،کچھ دیر بعد تولیہ ہٹا کر بالوں کو خشک کر کے باندھ دیں،ایک دو دفعہ یہ عمل دہرانے سے جوؤں سے زندگی بھر کے لئے نجات مل جائے گی۔
چہرے کے دانوں کے لئے۔۔
اگر آپ کے چہرے پر بڑا سا دانہ نکل آئے اور آپ رات بھر میں اسے ٹھیک کرنا چاہیں تو دانے کے اوپر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور پانچ منٹ سے دس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر اپنا چہرہ دھوئیں ،پھر کوئی اچھا سا موئسچرائزر استعمال کریں تاکہ دانے کے اندر سے گندگی صاف ہو جائے۔
بیکنگ سوڈے میں ذرا سا پانی ملا کر گاڑھا سا مکسچر بنائیں اور اسے چہرے پر لگائیں کچھ دیر میں نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں ۔
چہرے پر نکلنے والے دانوں کوبار بار ہاتھ نہ لگائیں ،پانی زیادہ سے زیادہ پئیں اور میک اپ کم سے کم استعمال کریں۔
سانس کی بیماری کے لئے ۔
ایک چھوٹی پیازکا رس اور ایک بڑی الائچی کو توے پر بھون کر اس کے دانے نہار منہ کھالیں ،سانس کی بیماری کے لئے انتہائی مفید ہے۔
ہاتھ پاؤں کو نر م و ملائم کرنے کے لئے۔
ایک بڑا چمچ گلیسرین ،آدھی بوتل عرقِ گلاب،لیموں کا رس 3بڑے چمچ ملا کر رکھ لیں،اور ہر روز رات کو باقاعدگی سے لگائیں ۔
موٹاپے کے لئے۔
میتھی دانہ،ایک پاؤ،کلونجی ایک پاؤ،سبز چائے ایک پاؤ،چھلکا اسپغول ایک پاؤ ،چاروں کو باریک پیس لیں ۔دن میں چار مرتبہ آدھا چمچ، پانی کے ساتھ کھالیں۔
متفرق۔۔
*کینو کے چھلکوں کے سفوف کو دہی میں ملا کر اسے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے رگڑتے ہوئے اتار لیں ۔پھر 15منٹ چہرہ دھو لیں ،یہ عمل چہرے کی چکنائی کم کر کے رنگت کو نکھارنے کا سبب بنتا ہے۔
*اگر شہد کی مکھی کاٹ لے یا کوئی کیڑا ،تو اس جگہ ہلدی کا لیپ چونے میں ملا کر لگا دیں ۔
*دیسی سنگترے کے چھلکے اتار کر سکھالیں ان کو باریک پیس کر چہرے پر ابٹن کی طرح استعمال کرنے سے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں ۔۔
*لیموں کے چھلکے پیس کر دودھ میں ملا کر رات کو لگا لیا کریں ۔
*بالائی میں لیموں کا رس قطرے ڈال کر چہرے پر ملیں ۔
*تازہ دودھ میں چند قطرے گلیسرین ڈال کر چہرے پر لگائیں ۔اس سے نہ صرف چہرے کے دھبے دور ہوں گے بلکہ چہرے پر ترو تازگی اور نکھار آئے گا ۔
*گندھک پانی میں ملاکر بالوں میں لگائی جائے تو بالوں سے سکری ہمیشہ کے لئے غائب ہو جاتی ہے۔
*کھل سے سر دھوئیں،سرسوں کی کھل کوٹ کر رکھ لیں ،نہانے سے پہلے گرم پانی میں بھگو دیں ،اور پھرسر میں مل کر پانی سے دھولیں بال نرم و ملائم ہو جائیں۔۔
🌹
1