
دیسی معلومات اور علاج
February 26, 2025 at 09:27 AM
*سفوف لاثانی جدید*
حکیم انقلاب دوست محمد صابر ملتانی مرحوم کے نسخہ میں مکو دانہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
*ھوالشافی*
1- سونف 1 تولہ
2- ملٹھی 1 تولہ
3- ہلدی 1 تولہ
4- مکو دانہ 1 تولہ
5- ریوند خطائی 4 تولہ
*ترکیب تیاری*
تمام اجزا باریک پیس کر وزن کریں اور کھرل کرکے یکجان کردیں۔ بس تیار ہے۔
*مقدار خوراک*
ایک تا دو گرام حسب ضرورت ہمراہ بدرقہ مناسبہ دن میں دو تین بار دے سکتے ہیں۔ بعض امراض میں اس کے ساتھ فی خوراک کشتہ سنکھ دو رتی شامل کرنے سے اسکی تاثیر دو چند ہوجاتی ہے۔
*مزاج* غدی اعصابی ملین ہے۔
*خواص و فوائد*
ناک کے غدد، ناک کی ہڈی بڑھ جانے کی وجہ سے نزلہ ریشہ چھینکیں آنا، نیز بند نزلہ کو مفید ترین نسخہ ہے.۔ بند نزلہ، ریشہ لیسدار، خشک کھانسی، گلے کی خرابی، ترشی تیزابیت کے سبب سوزش معدہ و امعاء، ورم امعاء، پرانی پیچش، بخار، انقطاع رابطہ، کو نافع ہے.۔
اس کے علاوہ امراض نسواں مثلاٌ اوورین سسٹس، ڈس مینوریا (عسر الطمث)، سوزش رحم، ورم الرحم، انقلاب الرحم، انبساط الرحم رحم ٹل جانا اور ہارمونل امبیلنس کو از بس مفید ہے.۔ ضعف جگر کے تمام امراض میں بھروسہ کی دواء ہے.۔ الغرض کثیر الفوائد ہے سمجھدار طبیب اس سے کئی کام لے سکتا ہے.۔
❤️
🌹
3