BoltaKarachi
BoltaKarachi
February 15, 2025 at 07:33 PM
غزہ کے مسلمانوں کے بجاے اسرائیل کے یہودیوں کو امریکا میں شفٹ کر دیا جاے ۔جہاں وه محفوظ رہیں گے ۔ اسرائیل کے کل یہودی‘ جن کی تعداد 74لاکھ کے لگ بھگ ہے‘ انہیں بہت بڑے رقبے کی حامل امریکہ کی کم ترین فی مربع کلومیٹر آبادی والی ریاست مونٹانا میں بسا سکتے ہیں۔ مونٹانا کا رقبہ تین لاکھ 76ہزار 962مربع کلومیٹر ہے اور اس کی فی مربع کلومیٹر آبادی محض تین افراد ہے جبکہ اسرائیل کا کل رقبہ 22072مربع کلومیٹر اور فی مربع کلومیٹر آبادی 454 افراد ہے۔ اگر یہ سارے یہودی امریکی ریاست مونٹانا میں بسا دیے جائیں تو بھی مونٹانا کی کل آبادی پچاسی لاکھ اور فی مربع کلومیٹر آبادی بائیس افراد ہو گی جو امریکہ کی 50میں سے 44ریاستوں سے پھر بھی کم ہو گی۔ اس طرح اسرائیل بھی اس نام نہاد خطرے سے باہر نکل آئے گا جو اس کے وجود کو اس کے اردگرد موجود درجنوں مسلم ملکوں کے کروڑوں بزدل اور بے حمیت مسلمانوں سے لاحق ہے اور دنیا بھی اسرائیلی جارحیت سے محفوظ ہو جائے گی۔

Comments