Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
February 2, 2025 at 10:33 AM
منگچر اور قلات میں فوجی قافلے پر حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات کوئٹہ: (ٹرائبل نیوز) بلوچستان کے علاقے منگچر اور قلات میں آپریشن کے لیے جانے والے فوجی قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ منگچر اور قلات کے درمیان آپریشن کے لیے پیش قدمی کر رہا تھا کہ اچانک گھات لگا کر مسلح حملہ آوروں نے حملہ کر دیا، حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے باعث قافلے کو شدید نقصان پہنچا ۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جبکہ دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، تاہم عسکری ذرائع نے اب تک ہلاکتوں یا زخمیوں کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ بلوچستان میں حالیہ دنوں میں عسکری کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں بلوچ علحیدگی پسند سیکیورٹی فورسز پر بار بار حملے کر رہے ہیں ۔ واضح رہے یہ حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے ۔ https://t.me/TribalNewsUrdu_1
❤️ 1

Comments