Tribal News Urdu WhatsApp Channel

Tribal News Urdu

327 subscribers

About Tribal News Urdu

خبروں اور تجزیوں کا آزاد ، خودمختار اور غیرجانب دار ادارہ Visit our website// www.TribalNews.net/urdu Telegram:https://t.me/TribalNewsUrdu2

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
5/17/2025, 4:53:33 PM

ملک بھر میں شدت پسندوں کے حملے، باجوڑ سے اہم کمانڈر کی حافظ گل بہادر گروپ میں شمولیت ۔ پشاور: (ٹرائبل نیوز) خیبر، شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، خضدار، باجوڑ اور کوئٹہ میں شدت پسندوں کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز اور لیویز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جن کے نتیجے میں متعدد اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی سے تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک بااثر کمانڈر ہیواد نے اپنے قریبی ساتھیوں سمیت حافظ گل بہادر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اندر قیادت کے اختلافات، اختیارات کے غیر منصفانہ استعمال، اور پالیسیوں پر بڑھتی ہوئی ناراضگی شدت اختیار کر رہی ہے۔ کمانڈر ہیواد کی علیحدگی کو (ٹی ٹی پی) کے لیے ایک بڑا جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ باجوڑ میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے تھے ان کی حافظ گل بہادر گروپ میں شمولیت نہ صرف اس تنظیم کو مقامی سطح پر تقویت دے گی بلکہ دیگر نالاں کمانڈرز کو بھی (ٹی ٹی پی) چھوڑنے پر آمادہ کر سکتی ہے، مبصرین کے مطابق اگر اس طرح کی علیحدگیاں جاری رہیں تو یہ تحریک طالبان پاکستان کی تنظیمی ساخت اور عملی صلاحیتوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں ۔ ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں نئی پوسٹ کی تعمیر کے دوران شدت پسندوں نے اسنائپر سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے، بعد ازاں راکٹ بھی فائر کیے گئے جن سے مزید نقصان کی اطلاعات ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں بھی فوجی چوکی پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں ہلاکتوں کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ ادھر شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ایک سیکیورٹی اہلکار اسنائپر حملے میں مارا گیا۔ ضلع خضدار میں لیویز چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ حملہ آور اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل اپنے ساتھ لے گئے ۔ کوئٹہ میں ہفتہ کے روز ایک ٹارگٹڈ حملے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ مذکورہ تمام حملوں کی ذمہ داریاں ملک بھر میں سرگرم مختلف شدت پسند تنظیموں نے قبول کی ہیں ۔ ملک کے مختلف اضلاع میں ہونے والی یہ کارروائیاں سیکیورٹی اداروں کے لیے تشویش کا باعث ہیں جن میں اہلکاروں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور شدت پسند گروہ ایک بار پھر منظم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
5/17/2025, 4:53:24 PM

ملک بھر میں شدت پسندوں کے حملے، باجوڑ سے اہم کمانڈر کی حافظ گل بہادر گروپ میں شمولیت ۔

Post image
Image
Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
5/22/2025, 8:38:51 AM

واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتکاروں پر حملہ، دو اہلکار ہلاک ۔ واشنگٹن: تفصیلات کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں اسرائیل کے دو سفارتی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ شہر کے معروف یہودی میوزیم کے نزدیک پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آور نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال کا ردعمل ہو سکتا ہے ۔ امریکی حکام نے سفارتخانوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کا اعلان کیا ہے ۔

Post image
Image
Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
5/18/2025, 3:33:21 PM

شمالی وزیرستان: مزید دو مسلح گروہوں نے اتحاد المجاہدین پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی ۔

Post image
Image
Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
5/14/2025, 6:13:20 PM

سیکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کے حملے، ہلاکتوں کی اطلاعات ۔ پشاور: (ٹرائبل نیوز) ملک کے مختلف قبائلی و سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے کیے گئے جن میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ شمالی وزیرستان: تحصیل شیواہ میں شدت پسندوں نے ایک فوجی کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا جو طویل وقت تک جاری رہا اور جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آئیں۔ تحصیل میر علی میں بھی دو حملوں کی اطلاعات ہیں جن میں ایک میں گھات لگا کر حملہ کیا گیا اور دوسرے میں شدت پسندوں نے جی ایل (گرنیڈ لانچر) کے ذریعے چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ تحصیل بویہ میں بھی جی ایل حملے میں ایک اور چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔تحصیل دتہ خیل میں بھی جی ایل گولے پوسٹ کے اندر لگ کر بلاسٹ ہونے سے کم از کم تین اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ جنوبی وزیرستان: تحصیل مومی کڑم میں دو الگ الگ اسنائپر حملوں میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک نگرانی کرنے والا کیمرہ تباہ کیا گیا۔ تحصیل مکین میں بھی شدت پسندوں کی جانب سے فوجی پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔تحصیل تیارزہ میں بھی اسی نوعیت کے حملے سے نقصان کی اطلاع ملی۔ بنوں: تحصیل بکاخیل میں شدت پسندوں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فورسز پر حملہ کیا جس میں کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔تحصیل میریان میں پولیس کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران جوابی حملے میں کانسٹیبل محسن خان زخمی ہوا۔ تحصیل جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا جسے شدت پسندوں نے ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ خیبر ایجنسی: تحصیل باڑہ میں اسنائپر حملے میں تین اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ ایک چیک پوسٹ کا نگرانی کیمرہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان: تحصیل پروآ میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی قرارگاہ پر حملہ کیا جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ باجوڑایجنسی: تحصیل واڑہ ماموند میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا حملے میں دو اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کوئٹہ: گردی جنگل کے علاقے میں شدت پسندوں نے ایک ٹارگٹ حملے میں آئی ایس آئی سے منسلک سمجھے جانے والے نور ولی نامی مقامی شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ بالا تمام حملوں کی ذمہ داری پاکستانی طالبان نے غیر رسمی سوشل میڈیا اکاونٹس پر قبول کی ہے۔

😮 1
Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
5/18/2025, 3:33:42 PM

شمالی وزیرستان: مزید دو مسلح گروہوں نے اتحاد المجاہدین پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی ۔ میرانشاہ: (ٹرائبل نیوز ) شمالی وزیرستان کے تحصیل خیسور شریف سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی مسلح گروہ نے اتحاد المجاہدین پاکستان میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا ہے، اس گروہ کی قیادت عمر ہلال نامی شخص کر رہے ہیں، جنہیں مقامی سطح پر ایک بااثر کمانڈر تصور کیا جاتا ہے ۔ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گروہ نے اتحاد المجاہدینِ پاکستان کے امیر حافظ گل بہادر حلیم کے ہاتھ پر ہجرت و جہاد کے لیے بیعت کی ہے اعلامیے کے مطابق گروہ نے تنظیم کے شرعی قوانین، ضوابط اور تنظیمی نظم و ضبط کی مکمل پاسداری کا عہد بھی کیا ہے ۔ اسیطرح کمانڈر ساجد سیدگی نے بھی اپنے تمام ساتھیوں کے ہمراہ تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، وہ آج اتحاد المجاہدین پاکستان کے امیر حافظ گل بہادر حلیم کی قیادت میں شامل ہو گئے ہیں، کمانڈر ساجد سیدگی نے حافظ گل بہادر کی قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے ہر شرعی حکم کی تعمیل اور مکمل وفاداری کا عہد کیا ہے، اس اہم پیش رفت سے علاقے میں اتحاد المجاهدین پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے ۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل باجوڑ ایجنسی سے بھی تحریک طالبان پاکستان کے سینئر کمانڈر ہیواد کی سربراہی میں ایک مسلح گروہ نے اسی تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی، یوں یہ ایک ہفتے کے اندر اتحاد المجاہدین پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے والا تیسرا مسلح گروہ ہے ۔ مبصرین کے مطابق حالیہ مہینوں میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بعض غیر فعال یا چھوٹے مسلح گروہوں کی ازسرِنو تنظیم بندی اور بڑی جماعتوں کے ساتھ الحاق کا رجحان سامنے آ رہا ہے، تجزیہ کار اسے ملک میں سیکیورٹی کے لیے چیلنج قرار دے رہے ہیں، بالخصوص ایسے وقت میں جب ریاستی ادارے انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ سرکاری سطح پر تاحال اس نئی پیش رفت پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم مقامی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے اعلانات کی مانیٹرنگ جاری ہے اور ان کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

👍 1
Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
5/22/2025, 8:39:11 AM

خاموش محاذوں کا مجاہد، ڈاکٹر بشیر کی جہدِ مسلسل کی جھلک ۔ تحریر: ابرار مہمند جب افغانستان کی فضا پر امریکی ڈرونوں کی گھن گرج چھائی ہوئی تھی اور زمین پر ہر سُو خوف کا سایہ طاری تھا ایسے میں مشرقی زون کے پہاڑوں وادیوں اور درّوں میں ایک مردِ مجاہد خاموشی سے دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے میں مصروف تھا یہ وہ وقت تھا جب ہر طرف خون دھواں اور بارود کا راج تھا مگر کچھ سرفروش ایسے بھی تھے جو بظاہر نظر نہیں آتے تھے مگر ان کی حکمت تدبیر اور قربانی کی روشنی دشمن کے قلعوں کو اندھیرے میں بدل رہی تھی ۔ ڈاکٹر بشیر جنہیں امارت اسلامیہ کی قیادت نے مشرقی زون کا استخباراتی مسئول مقرر کیا اُن کی محنت اخلاص اور ذہانت نے اس پُرآشوب علاقے کو دشمن کے شکنجے سے نکال کر مجاہدین کے مضبوط قلعے میں بدل دیا کنڑ، ننگرہار، لغمان اور نورستان جیسے حساس علاقوں میں جہاں ہر وقت امریکی اور کٹھ پتلی افواج کا سایہ منڈلاتا رہتا وہاں ڈاکٹر بشیر نے دشمن کے اندرونی نیٹورک کو بے نقاب کیا، مجاہدین کو محفوظ رکھا اور ایک خاموش مگر زبردست انقلابی تبدیلی برپا کی ۔ وہ دشمن جو زمین پر جوتے گاڑ کر افغانستان کو اپنے زیرنگیں سمجھتا تھا اُس کا پورا جغرافیہ ایک ایسے مردِ درویش کے ہاتھوں بدل گیا جس کے ہاتھ میں بندوق سے زیادہ عقل دل میں جوش سے بڑھ کر ہوش اور عمل میں شور سے زیادہ سکوت تھا یہ انہی خدمات کا اثر تھا کہ مشرقی زون جو دشمن کے عزائم کا مرکز تھا طالبان کی کامیابی کی علامت میں ڈھل گیا ۔ اسی پس منظر میں ایک اور اندھیرا ننگرہار کی طرف بڑھا داعش خراسان کے نام سے جب امارتِ اسلامیہ نے اقتدار سنبھالا تو دشمن نے نئی صورت میں سر اٹھایا اور ننگرہار کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کی کوشش کی مگر اسی ننگرہار میں ایک اور معرکہ برپا ہوا جس کے ہیرو ایک بار پھر ڈاکٹر بشیر تھے، بطور استخباراتی رئیس انہوں نے نہ صرف داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا بلکہ ان کے نظریاتی اور افرادی نیٹورک کو بھی توڑ کر رکھ دیا ۔ یہ معرکہ آسان نہ تھا یہ جنگ دن کی روشنی میں نہیں بلکہ رات کی تاریکی خاموشی اور بے یقینی کے درمیان لڑی گئی ڈاکٹر بشیر نے ایک ایک قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا ایک ایک کارروائی کو باریکی سے ترتیب دیا اور ننگرہار کو اُس فتنہ سے پاک کر دیا جو پورے افغانستان کے امن کو نگلنے آیا تھا، ان کی یہ کامیابی صرف ایک صوبہ میں نہیں بلکہ پورے ملک میں امن و استحکام کا پیش خیمہ بنی اور وہ ننگرہار جو شور و فتن کا مرکز بن رہا تھا ایک بار پھر امن کا گہوارہ بن گیا ۔ لیکن ڈاکٹر بشیر کی جدوجہد یہیں تک محدود نہ رہی امارتِ اسلامیہ کی فتح کے بعد ایک نیا باب شروع ہوا پردوں کے پیچھے لڑی جانے والی خاموش جنگوں کا، جب افغانستان نے ایک آزاد ریاست کی شکل اختیار کی تو اُس کی سرحدوں پر نئی سازشیں جنم لینے لگیں، بین الاقوامی قوتیں بیرونی مداخلت اور خفیہ ایجنسیاں نئی چالیں چلنے لگیں ۔ ان نادیدہ خطروں کے مقابل امارتِ اسلامیہ نے جس شخص پر بھروسہ کیا وہ پھر ڈاکٹر بشیر تھے جنہیں خارجی استخبارات کا عمومی رئیس مقرر کیا گیا، یہاں جنگ کا کوئی شور نہ تھا نہ توپوں کی آواز تھی نہ محاذوں کی خبر لیکن خطرہ ہر سانس میں چھپا ہوا تھا، ڈاکٹر بشیر نے بیرونی مداخلت کے نیٹ ورکز کو شناخت کیا، بروقت ان کی چالوں کو ناکام بنایا اور افغانستان کی معلوماتی سرحدوں کو محفوظ رکھا ۔ یہ وہ میدان تھا جہاں اکثر لوگ لڑائی کو محسوس بھی نہیں کرتے مگر ذرا سی غفلت ایک قوم کی خودمختاری نگل سکتی تھی، ڈاکٹر بشیر نے مسلسل جاگتے ہوئے پوری تن دہی سے ان حملوں کو روکا جو نظر نہیں آتے مگر بہت گہرے ہوتے ہیں ۔ آج جب ہم افغانستان کے نسبتاً پُرامن ماحول کو دیکھتے ہیں تو ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس کے پیچھے نہ صرف میدانوں کے شہسواروں کا خون ہے بلکہ اُن خاموش مجاہدوں کی محنت بھی ہے جو بظاہر دکھائی نہیں دیتے مگر ان کی حکمت تدبیر اور قربانی دشمن کی ہر چال کو خاک میں ملاتی ہے، ڈاکٹر بشیر انہی محافظوں میں سے ایک ہیں وہ مردِ مومن جو شور سے نہیں بلکہ سکوت سے جیتے گئے اور آج بھی تاریخ کے صفحات میں اپنے کارناموں کی روشن لکیروں کے ساتھ زندہ ہیں ۔ #نوٹ ٹرائبل نیوز ایک آزاد، خود مختار اور غیر جانب دار ادارہ ہے اس میں قارئین کے ساتھ سیاسی طور پر کسی بھی فریق کا نکتہ نظر شریک کیا جاتا ہے تاہم کسی کے ذاتی نکتہ نظر سے ٹرائبل نیوز کا متفق ہونا ضروری نہیں اگر آپ بھی اپنا موقف شائع کرنا چاھتے ہیں تو ہمارے ساتھ رابطہ رکھیں ۔

Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
5/22/2025, 8:39:04 AM

خاموش محاذوں کا مجاہد، ڈاکٹر بشیر کی جہدِ مسلسل کی جھلک ۔ تحریر: ابرار مہمند

Post image
Image
Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
5/15/2025, 5:02:25 AM

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، 80 فلسطینی شہید ۔ اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں 80 فلسطینی شہید ہوئے اور 125 زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں شمالی جبالیہ کے علاقے میں صیہونی فورسز کی جانب سے رات گئے کئی گھروں پر بمباری کی گئی، جس میں 22 بچے اور 15 خواتین سمیت 50 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے بعد جبالیہ کے اسپتال میں مزید 9 افراد کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے 7 بچے شامل تھے۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کئی لاشیں ابھی تک سڑکوں پر یا ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں، جن تک امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ پا رہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے تباہ شدہ گھروں کو لوٹ کر ضروری دستاویزات اور سامان تلاش کر رہے ہیں،ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ اُن کے خاندان کے کئی افراد، جن میں ایک دو ماہ کا بچہ بھی شامل تھا حملے میں شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بمباری میں مجموعی طور پر 80 فلسطینی شہید ہوئے۔ ایک دن قبل اسرائیلی فوج نے جبالیہ اور اردگرد کے علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ دی تھی، جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے راکٹ داغے گئے۔ زیادہ تر افراد شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں گھروں پر کیے گئے فضائی حملوں میں مارے گئے۔ https://t.me/TribalNewsUrdu_1

Post image
😢 3
Image
Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
5/14/2025, 6:13:02 PM

سیکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کے حملے، ہلاکتوں کی اطلاعات ۔

Post image
Image
Link copied to clipboard!