
Tribal News Urdu
February 2, 2025 at 11:52 PM
خیبر، ڈی آئی خان، سوات، باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں ۔
پشاور: (ٹرائبل نیوز) خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی فورسز پر مختلف حملوں میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ باڑہ میں طالبان نے اسنائپر حملہ کر کے ایک فوجی اہللار کو نشانہ بنایا، ذرائع کے مطابق شلوبر زیارت سر ٹنڈی پوسٹ پر یہ حملہ ہوا جس میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہو گیا ۔
ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں طالبان نے گھات لگا کر سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملہ کیا، جس میں پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور ایک سرکاری بندوق بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں طالبان کے ٹارگٹ کلرز دستے نے ایک سی ٹی ڈی مخبر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، طالبان ذرائع کے مطابق مقتول ظفر علی عرف شوپڑا طالبان کی گرفتاریوں اور قتل میں ملوث تھا اور کافی عرصے سے طالبان کے ہدف پر تھا ۔
باجوڑ ایجنسی کی تحصیل چارمنگ کے علاقے ہاشم سر میں بھی طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان کی اطلاع ہے، تاہم سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ۔
ادھر جنوبی وزیرستان کے علاقے تیارزہ میں طالبان نے ایک فوجی کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا، جبکہ ایک سیکیورٹی کیمرہ بھی تخریب کاری کا نشانہ بنا ۔
حالیہ دنوں میں ان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں شدت دیکھی جا رہی ہے، جبکہ سرکاری ذرائع اکثر ان حملوں پر تبصرہ کرنے سے گریزاں رہتے ہیں ۔
https://t.me/TribalNewsUrdu_1